Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ میں بھی کھلاڑی میدان بدر کرنے کی تجویز

کرکٹ میں بھی کھلاڑی میدان بدر کرنے کی تجویز

قواعد کھیل کے محافظ ادارہ ایم سی سی کو فٹبال کے قوانین سے تحریک
ممبئی ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) میریلبون کرکٹ کلب(ایم سی سی) نے امپائرز کے گراؤنڈ میں اختیارات میں اضافے کی تجویز رکھتے ہوئے کہا کہ امپائر کو اتنے اختیارات دیئے جائیں کہ وہ خراب رویے کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو میدان سے باہر بھیج سکیں۔ کھیلوں کے قوانین کے محافظ میریلبون کرکٹ کلب کی ورلڈ کرکٹ کمیٹی نے تجویز دی کہ جو کھلاڑی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کے مرتکب ہوں، امپائر اُن کو میدان سے باہر نکالنے کا اختیار رکھتا ہو۔ فٹبال میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر سرخ کارڈ دکھا کر کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیج دیا جاتا ہے اور دیگر کھیلوں میں بھی اس طرح کے قوانین ہیں اور اب ایسا محسوس ہوتا ہے کہ شاید جلد ہی کرکٹ بھی اس طرح کا قانون اپنا لے۔ انگلینڈ کے سابق کپتان مائیک بریرلی کی سربراہی والی کمیٹی میں عظیم آسٹریلین بلے باز اور کپتان رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں جس کا اجلاس اس ہفتے کے اوائل یہاں منعقد ہوا اور جس میں فیصلے کے بعد کھلاڑیوں کو میدان باہر بھیجنے کی تجویز پیش کرتے ہوئے اسے منظوری کیلئے ایم سی سی کی مرکزی کمیٹی کے پاس بھیج دیا گیا ہے۔ اگر یہ تجویز قبول کر لی گئی تو امپائر درج ذیل محرکات کی روشنی میں کسی کھلاڑی کو میدان سے باہر بھیجنے کا مجاز ہو گا: کسی امپائر کو دھمکی دینا، کسی کھلاڑی، امپائر، آفیشل یا تماشائی کو جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرنا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT