Thursday , August 24 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ میں سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب : پانچ افراد گرفتار

کرکٹ میں سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب : پانچ افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 24 جنوری (سیاست نیوز) کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے کرکٹ سٹہ بازی کا ریاکٹ بے نقاب کرتے ہوئے پانچ سٹہ بازوں کو کاچی گوڑہ علاقہ سے گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ آسٹریلیا اور ہندوستان کے درمیان سڈنی میں منعقدہ کرکٹ میچ کے دوران بڑے پیمانے پر سٹہ بازی چلاتے ہوئے بذریعہ فون سٹہ کا ریاکٹ چلانے کی اطلاع پر کمشنر ٹاسک فورس ایسٹ زون ٹیم نے سلطان بازار کے علاقہ عیسٰی میاں بازار ایم سنتوش کے مکان پر دھاوا کرتے ہوئے وہاں پر موجود دیگر سٹہ باز ایم ونود شیام سندر کستھ ارون شرما اور اشیش اگروال کو گرفتار کرلیا اور وہاں سے ٹیلی ویژن سیٹس، 14 موبائیل فونس اور ایک لاکھ 25 ہزار سٹہ کی رقم برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ اس ریاکٹ میں ملوث اگروال متوطن دہلی کی پولیس کو تلاش ہے۔ گرفتار شدہ افراد کو سلطان بازار اور بیگم بازار پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT