Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرکٹ میں پوائنٹ اسکورنگ سسٹم حماقت ہے ، مائیکل وان کا ریمارک

کرکٹ میں پوائنٹ اسکورنگ سسٹم حماقت ہے ، مائیکل وان کا ریمارک

لندن ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انگلینڈ کے سابق ٹسٹ کرکٹ کیپٹن مائیکل وان نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان موسمِ گرما میں ٹسٹ سیریز کیلئے پوائنٹ اسکورنگ کا نظام متعارف کروانے کے منصوبے کو’حماقت‘ قرار دیا ہے۔ ادھر سری لنکا کی ٹسٹ ٹیم کے کپتان انجیلو میتھیوز نے بھی اس نظام کو متعارف کروانے کے منصوبے پر سوال اٹھایا ہے۔ وان کے مطابق امید کی جا رہی ہے کہ کرکٹ میں ایسا نظام متعارف کروایا جائے گا جس کے مطابق ٹسٹ، ایک روزہ اور ٹی 20 میچوں میں ایوارڈ پوائنٹس دیئے جائیں گے۔ سابق انگلش کیپٹن کا کہنا ہے اس نظام سے کرکٹ میں پیچیدگیاں پیدا ہوں گی اور اس کی ضرورت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ، پانچ ایک روزہ اور ایک ٹی 20 میچ کی سیریز مقرر ہے۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ اس حوالے سے پاکستان اور سری لنکا کے بورڈز کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے اور کسی فیصلے پر پہنچنے سے پہلے دونوں بورڈز کی رضا مندی ضروری ہے۔ تاہم انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا ہے: ’’میری دانست میں یہ احمقانہ خیال ہے۔ کبھی کبھی بہت سے دماغ معاملات کو مشکل بنا دیتے ہیں۔‘‘ انھوں نے کہا کہ سیریز کے اختتام پر ایک چبوترے پر آپ 45 کھلاڑیوں کا کیا کریں گے؟ میتھیوز نے بھی پوائنٹ اسکورنگ سسٹم متعارف کرانے کے منصوبہ پر سوال اٹھایا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT