Wednesday , August 16 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر آن لائن سٹہ بازی ، دو افراد گرفتار

کرکٹ پر آن لائن سٹہ بازی ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /9 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر میں کرکٹ پر سٹہ بازی کے ایک ریاکٹ کو بے نقاب کرتے ہوئے کمشنر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم نے دو سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب آسٹریلیا اور ساؤتھ آفریقہ کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں کھیلے گئے کرکٹ میچ پر 43 سالہ ہری کرشن جاجو ساکن بیگم بازار کے اپنے ساتھی 41 سالہ ہیمنت کیداری کی مدد سے آن لائین کرکٹ پر سٹہ بازی کا کاروبار چلارہے تھے ۔ مذکورہ سٹہ باز گزشتہ چند عرصہ سے مالی بحران کا شکار ہوگئے تھے جس کے نتیجہ میں انہوں نے اپنے قریبی دوست سریش مشرا عرف پنڈت جی ساکن آغا پورہ کی مدد سے آن لائین کرکٹ میچیس پر سٹہ بازی کے کاروبار کا آغاز کیا ۔ کشن جاجو اور ہیمن سریش مشرا کو سٹہ کے کاروبار میں منافع کی رقم حوالے کیا کرتے تھے ۔ /9 اکٹوبر کو آسٹریلیا اور ساؤتھ آفریقہ کے درمیان کھیلے گئے کرکٹ میچ پر علاقے گیان باغ کالونی شاہ عنایت گنج کے فلیٹ نمبر 101 میں سٹہ کی بولی وصول کررہے تھے کہ کمشنر ٹاسک فورس نے دھاوا کرتے ہوئے ایل سی ڈی ٹی وی ، ایک سیٹ اپ باکس ، دو لیپ ٹاپ ، 12 موبائیل فونس اور 51 ہزار نقد رقم برآمد کرلیا ۔ گرفتار سٹہ بازوں کو شاہ عنایت گنج پولیس کے حوالے کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT