Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر سٹہ بازی ،مزید 4 گرفتار

کرکٹ پر سٹہ بازی ،مزید 4 گرفتار

حیدرآباد /24 اپریل ( سیاست نیوز ) کرکٹ پر سٹہ بازی کے خلاف رچہ کونڈا پولیس کی کارروائی ہنوز جاری ہے اور ایک تازہ دھاوے میں اسپیشل آپریشن ٹیم نے 4 سٹہ بازوں کو گرفتار کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ جاریہ آئی پی ایل کرکٹ میچس پر جواہر نگر علاقہ میں ورا پرساد اور اس کے ساتھی کے ناگراجو ، ناگیشور راؤ ، راما راجو ، بھیشما ریڈی ، این سریش اور سرینواس ریڈی ہائی ٹیک سٹہ بازی میں ملوث ہوتے ہوئے سٹہ کی بولی وصول کر رہے تھے ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر رچہ کونڈا پولیس کی ایس او ٹی نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا اور سٹہ بازوں کی قبضہ سے 3 لاکھ 31 ہزار نقد رقم 9 موبائل اور ایک لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء برآمد کرلی ۔

TOPPOPULARRECENT