Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کرکٹ پر سٹہ چلانے والی ٹولی گرفتار

کرکٹ پر سٹہ چلانے والی ٹولی گرفتار

ایس او ٹی کی کارروائی، نقد رقم و مسروقہ مال ضبط
حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) سائبرآباد حدود میں کرکٹ پر سٹہ چلانے والی ایک ٹولی کو پولیس نے بے نقاب کردیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر سائبرآباد اسپیشل آپریشن ٹیم نے ایل بی نگر زون میں یہ کارروائی انجام دی۔ انسپکٹر اسپیشل آپریشن ٹیم مسٹر نرسنگ راؤ نے بتایا کہ خفیہ اطلاع موصول ہوئی کہ ایل بی نگر زون میں کرکٹ پر سٹہ کا ریاکٹ جاری ہے۔ ایس او ٹی نے جال بچھاکر  بنڈلہ گوڑہ سے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے 38سالہ اے جگدیش کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی اطلاع پر کرکٹ سٹہ میں ملوث مزید تین افراد 28سالہ مرلی کرشنا، 35سالہ شنکر اور 28سالہ سریش چودھری کو گرفتار کرلیا۔ ایس او ٹی نے ان کے قبضہ سے 80ہزار سے زائد نقد رقم، 5سیل فون، لیاپ ٹاپ اور دیگر اشیاء کو ضبط کرلی۔ مزید تحقیقات و کارروائی کیلئے ایل بی نگر پولیس کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT