Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / کرگیوس کو پہلے ہی میچ میں شکست

کرگیوس کو پہلے ہی میچ میں شکست

لیون ۔24مئی (سیاست ڈاٹ کام)آسٹریلیائی کھلاڑی نک کرگیوس کو لیون اوپن ٹینس ٹورنمنٹ کے اپنے پہلے ہی میچ میں کوالیفائر کھلاڑی سے شکست کے بعد باہر ہونا پڑا جس سے ان کی اگلے ہفتے سے شروع ہونے والے گرانڈ سلام فرنچ اوپن کی تیاریوں کو دھکا پہنچا ہے۔ سال کے دوسرے گرانڈ سلام کے لئے اہم پریکٹس ٹورنمنٹ کے پہلے راؤنڈ میں کرگیوس کو بائی ملی تھی اور وہ آخری16 راؤنڈ میں اپنا پہلا ہی میچ کھیل رہے تھے لیکن کوالیفائر نکولاس کیکر نے انہیں تین سٹوں میں6۔2، 4۔6، 2۔6 سے شکست دے کر باہر کر دیا۔دنیا کے 94 ویں نمبر کے ارجنٹینا کے کھلاڑی کیکر نے پہلا سٹ گنوانے کے بعد زبردست واپسی کی اورباقی دونوں سٹ جیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی جہاں ان کا مقابلہ نکولاس باسیلاسلوی سے ہوگا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT