Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / کرہ ارض کا آج مریخ اور سورج کے درمیان سے گذر

کرہ ارض کا آج مریخ اور سورج کے درمیان سے گذر

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : کرہ ارض کا آج مریخ اور سورج کے درمیان سے گذر ہوگا تو کرہ ارض کے قریب سرخ گردش کرتا ستارہ نظر آئے گا ۔ یہ فلکیاتی نظارہ ایک دہے بعد ہوتا ہے ۔ علم نجوم کے ماہرین اس وقوع پذیر ہونے والے واقعہ کو مریخ کے مدمقابل اہم تبدیلی بتایا ہے ۔ اگرچیکہ مریخ کے مدمقابل شئے ہر سال نمودار ہوتی ہے لیکن بعض مرتبہ یہ خصوصی طور پر مریخ کے قریب ہوتی ہے ۔ بی ایم برلا سائنس سنٹر کے ڈائرکٹر ڈاکٹر بی جی سدھارتھ کے مطابق اب مریخ کے قریب کرہ ارض کے گذرنے کا واقعہ 2018 تک وقوع نہیں ہوگا بلکہ اس کی مسافت 46.78 ملین ملیس ہوگی ۔ 7 نومبر 2005 کے بعد سے یہ پہلی مرتبہ وقوع ہورہا ہے ۔۔

 

جوبلی ہلز ، ہورڈنگس پول اشتہاری فرم کے خلاف مقدمہ
حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( آئی این این ) : جوبلی ہلز پولیس نے اشتہاری فرم پرکاش آرٹس کے انتظامیہ کے خلاف ایک کیس درج رجسٹر کیا ہے ۔ جس کا ہورڈنگس پول کل گر گیا تھا ۔ یونی پول اس وقت گرپڑا جب جمعہ کی شام شدید طوفانی بارش ہوئی تھی ۔ اس سے کئی کاروں کو نقصان پہونچا ۔ جوبلی ہلز کے ایک شورومس کے سامنے پارک کردہ کاروں میں سے ایک کار کے مالک نے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی جس پر پرکاش آرٹس کے خلاف دفعہ 336 کے تحت کیس درج کیا گیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT