Tuesday , September 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / کریبی ٹور پر گواسکر کیلئے بسکٹ بھیجے جاتے تھے

کریبی ٹور پر گواسکر کیلئے بسکٹ بھیجے جاتے تھے

ممبئی ، 11 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سنیل گواسکر ویسٹ انڈیز کی آل ٹائم گریٹ پیس بیٹری کے خلاف چٹان کی طرح مضبوط ڈیفنس کیلئے معروف ہیں، لیکن سابق اوپنر جو گزشتہ روز 67 سال کے ہوگئے، اُن کی ایک کمزوری تھی … آمچی ممبئی کے گلوکوز بسکٹس۔ یہ انکشاف اُن کی چھوٹی بہن نوتن گواسکر نے اُن کی سالگرہ پر لجنڈز کلب کے زیراہتمام کرکٹ کلب آف انڈیا میں منعقدہ تقریب میں کیا۔ انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ اُن کو پارلے جی گلوکو بسکٹس بہت پسند تھے۔ ویسٹ انڈیز بہت دور کا سفر اور طویل ٹور رہتا ہے، لہٰذا وہ اپنی چائے یا کافی کے ساتھ بسکٹ پسند کرتے ۔ جو کوئی اُدھر کا سفر کرتا ہم اُن کیلئے بسکٹ کے پیاک بھیجتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT