Saturday , June 24 2017
Home / سیاسیات / کریشی کلیان سیس سے حکومت کیا گولیاں خرید رہی ہے: یچوری

کریشی کلیان سیس سے حکومت کیا گولیاں خرید رہی ہے: یچوری

نئی دہلی 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) کیا عوام کریشی کلیان سیس کی ادائیگی اِس لئے کررہے ہیں کہ حکومت گولیاں خرید کر کسانوں پر چلاسکے۔ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) نے آج یہ استفسار کیا اور مدھیہ پردیش میں کسانوں کی پرتشدد ہڑتال پر مرکز کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے ٹوئٹر پر کہاکہ مرکز اِس ہڑتال کے بارے میں میڈیا کے سوالات سے بچنے کی کوشش کررہا ہے اور طنز کیاکہ بہادر حکومت اِس مسئلہ پر سوال کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے۔یہ سیس یکم جون 2016 ء سے بہ شرح 0.5 فیصد وصول کیاجارہا ہے۔

گورکھا جن مکتی مورچہ حامیوں کے تشدد کے بعد دارجلنگ میں فوج تعینات
دارجلنگ ۔ 8 جون (سیاست ڈاٹ کام) گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامیوں کی جانب سے دارجلنگ میں تشدد اور آتشزنی کے واقعات رونما ہونے کے بعد فوج کو تعینات کردیا گیا ہے۔ چیف منسٹر مغربی بنگال ممتابنرجی کی قیادت میں کابینی اجلاس منعقد ہوا۔ گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامی اجلاس کے مقام کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ احتجاج اور پولیس گاڑیوں کو نقصان پہنچانے کے بعد صورتحال پر قابو پانے کیلئے فوج کو یہاں طلب کرلیا گیا ہے۔ پرتشدد گورکھا جن مکتی مورچہ کے حامی پہاڑی علاقوں کے اسکولوں میں بنگالی زبان کو مسلط کرنے کی مخالفت کررہے ہیں۔ پہاڑی ٹاؤن جہاں اس وقت سیاحوں سے بھرا ہوا ہے، کئی ماہ تک پرامن رہنے کے بعد پھر ایک بار تشدد کا شکار ہوا ہے۔ تازہ تشدد آج دوپہر شروع ہوا کیونکہ گورکھا جن مکتی مورچہ کے ارکان راج بھون کی جانب مارچ نکالنے کی کوشش کررہے تھے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT