Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کریمنگر کو اسمارٹ سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کے ٹی آر کی وینکیا نائیڈو سے نمائندگی

کریمنگر کو اسمارٹ سٹی پراجیکٹ میں شامل کرنے کے ٹی آر کی وینکیا نائیڈو سے نمائندگی

حیدرآباد۔19 جون (سیاست نیوز) وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راما رائو نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر شہری ترقیات ایم وینکیا نائیڈو سے ملاقات کی۔ انہوں نے تلنگانہ میں شہری علاقوں کی ترقی اور بنیادی انفراسٹرکچر کی فراہمی کے سلسلہ میں مرکز کے تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کریم نگر کو اسمارٹ سٹی کی فہرست میں شامل کرنے کی خواہش کی۔ کے ٹی آر نے کہا کہ کریم نگر کو اس فہرست میں شامل کرنے سے علاقے کی تیز رفتار ترقی یقینی ہوسکتی ہے۔ انہوں نے شہری ترقیات اور ریاست سے متعلق مختلف مسائل سے مرکز وزیر کو واقف کرواتے ہوئے مکمل تعاون کی خواہش کی۔ بتایا جاتا ہے کہ وینکیا نائیڈو نے تلنگانہ میں شہری ترقیات کے پراجیکٹس میں مرکز کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ واضح رہے کہ کے ٹی آر جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے میں شرکت کے لیے نئی دہلی گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT