Tuesday , May 30 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگرمیں مزید 6اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام

کریم نگرمیں مزید 6اقلیتی اقامتی اسکولس کا قیام

کریم نگر۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حکومت تلنگانہ نے انگلش میڈیم اقلیتی اقامتی مزید 6اسکولس کو کریم نگر میں قیام کی منظوری دی ہے۔ ضلع اقلیتی بہبود ای سید احمد علی نے اطلاع دی ہے۔ کریم نگر حلقہ اسمبلی میں جملہ تین، دو لڑکوں کیلئے اور ایک لڑکیوں کیلئے حلقہ اسمبلی حضور آباد جمی کنٹہ میں ایک لڑکیوں کیلئے حلقہ مانا کنڈور اسمبلی تما پور میں ایک لڑکیوں کیلئے حلقہ چپہ ڈنڈی گنگادھرا رنگ روڈ پر لڑکوں کیلئے، اس طرح3 لڑکوں اور 3 لڑکیوں کیلئے منظوری دی گئی۔ ان اقامتی اسکولس میں پانچویں ساتویں جماعت کے داخلے ہوں گے۔ درخواستیں آن لائین 15 مارچ تک داخل کی جاسکتی ہیں۔
wwwtmseis.telangana.gov.in
کریم نگر بوائز کالج تماپور بائی پاس روڈ کریم نگر گرلز ریکرتی آئی ہاسپٹل، حضورآباد لڑکوں کے اسکول پر دے سکتے ہیں۔ کلکٹر کامپلکس کریم نگر اقلیتی بہبود  دفتر میں دے سکتے ہیں۔ تفصیلات کیلئے 0878-2233150 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

بودھن میں 19فبروری کو
کانگریس کا جلسہ عام
بودھن ۔/15فبروری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بودھن کے آئی بی گیسٹ ہاوز میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے اجلاس سے صدر ٹاون مسٹر جی پرساد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ اور ضلع نظام آباد کی تقسیم کے بعد پہلی مرتبہ ضلعی سطح پر مستقر نظام آباد میں پارٹی کی طرف سے ایک عظیم الشان جلسہ عام کا 19 فبروری کو انعقاد عمل میں آئے گا۔ جلسہ میں بطور مہمان خصوصی کانگریس پارٹی کے قومی سطح کے قائدین مسٹر ڈگ وجئے سنگھ اور سچن پائیلٹ شرکت کریں گے۔ جلسہ کو کامیاب بنانے بودھن شہر میں موجود پارٹی کے سرگرم کارکنوں سے صدر ٹاؤن نے خواہش کی کہ جلسہ میں عوام الناس کی کثیر تعداد میں شرکت کیلئے ترغیب دینے مہم چلائیں۔ اس موقع پر سابق چیرمین مارکٹ کمیٹی شیخ محی الدین پاشاہ، ارکان بلدیہ سید عمار الدین رفیع رفائی، دامودھر ریڈی، جی پول، عابد سیٹھ، میر الیاس علی، غوث الدین شکر نگری، شنکر گوڑ، وشنووردھن ریڈی، این لنگاریڈی شیکھر و دیگر کانگریس پارٹی کے سرگرم کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT