Friday , April 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر اور سرسلہ میں ڈبل روم مکانات کی تعمیر کا آغاز

کریم نگر اور سرسلہ میں ڈبل روم مکانات کی تعمیر کا آغاز

کریم نگر ۔ 18 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت کا ڈبل بیڈ روم مکانات کے تعمیرات کے پروگرام کی عمل آوری کا آغاز ہوتا دکھائی دے رہا ہے ۔ اراضی کی نشاندہی اور حصول بعد ازاں مستحقین کا انتخاب کیا جاکر قریب دیڑھ سال ہورہا ہے ۔ لیکن تعمیراتی سلسلے میں ٹنڈرس کے داخلے کی کارروائی ہو نہ پائی ۔ اس پر حزب مخالف کی مسلسل تنقیدوں کی وجہ سے برسر اقتدار قائدین اور ضلع کے متعلقہ ذمہ دار عہدیدار پریشان ہیں ۔ ایک طرف سے درخواست گذاروں کی طرف سے مسلسل دباؤ ، دوسری جانب مقررہ قیمت پر مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں کنٹراکٹرس کو راضی کرنے ، ترغیب دینے کے لیے کے سی آر کا عہدیداروں کو حکم دینا ۔ چنانچہ مجبورا متعلقہ ریاستی ضلع کی نمائندگی کررہے وزیر اور متعلقہ عہدیداروں کی مسلسل کاوشوں کی وجہ سے قدیم کریم نگر ضلع کے ہر ایک حلقہ اسمبلی میں 4 سو کے حساب سے جملہ 13 اسمبلی حلقوں میں 5200 ، دو کمروں پر مشتمل مکان کی تعمیر کے منظور کرنے پر چیف منسٹر کے متبنیٰ گاؤں چننا ملکنور میں 247 سرسلہ اسمبلی حلقہ میں 1500 مکانات کی منظوری اس طرح قدیم ضلع کریم نگر کے حدود میں 6947 مکانات منظور کرلیے گئے ۔ دیہی علاقوں میں 5.04 لاکھ روپئے خرچ اور شہری علاقہ کے مکان پر 5.30 لاکھ روپئے کی حکومت نے منظوری دی ہے ۔ اس سلسلے میں تمام اسمبلی حلقوں میں ٹنڈر طلب کئے گئے لیکن کسی بھی کنٹراکٹر نے ٹنڈر داخل نہیں کیا کیوں کہ آج کے بڑھتے داموں میں حکومت کی مقررہ قیمت پر مکان کی تعمیر ممکن نہیں ہے ۔ چیف منسٹر کے متبنیٰ گاوں چننا ملکنور میں 247 مکانات کی تعمیر کے لیے میگا ادارہ نے ٹنڈر داخل کئے اور مکانات کی تعمیر کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اب وہ تعمیر آخری مرحلہ میں ہے ۔ فی الحال کریم نگر اسمبلی حلقہ میں مختص کردہ 400 مکانات اور شہری علاقوں میں 160 مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں والیو کنسٹرکشن ادارہ نے ٹنڈر داخل کئے ہیں ۔ شہر کے ڈائری کے ادارہ میں G+2 طرح پر ان مکانات کی تعمیر ہوتی ٹنڈر داخل ہوچکے ہیں ۔ شہری علاقہ میں فی مکان کی تعمیر کے لیے 5.30 لاکھ روپئے حکومت نے منظوری دیتے ہوئے مزید بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے لیے مزید ہر مکان کے لیے 75 ہزار روپئے کی منظوری دی ہے ۔ اس طرح ایک مکان کے لیے 6.05 لاکھ روپئے دئیے جائیں گے ۔ سرسلہ اسمبلی حلقہ میں منظورہ 400 مکانات اور خصوصی کوٹہ کے تحت 1500 ، مکانات کی تعمیر کے لیے ٹنڈر داخل ہوچکے ہیں ۔ اس میں سے 1860 مکانات شہری علاقہ میں سرسلہ کے قریب منداپلی G+2 کی طرز پر تعمیر کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ۔ دیہی علاقوں میں مختص کردہ 640 مکانات کی تعمیر تنگلہ پلی مستا آباد ایلاریڈی پیٹ گمبھی راؤ پیٹ میں تعمیر کیے جائیں گے ۔ اسی طرح حسن آباد ، اسمبلی حلقہ میں کریم نگر ضلع پریشد میں داخل چیگور مامڑی سیرا پور منڈل میں بھی تعمیر کے لیے ٹنڈر داخل کرنے کے لیے گتہ داروں کو راضی کرلیا گیا ۔ چگور مامڑی منڈل مستقر رامنجا سیراپور منڈل ایلابوتارم پر گاؤں میں 40 کے حساب سے 80 مکانات کی تعمیر کے لیے ٹنڈت داخل ہوئے ۔ اس طرح مزید 10 اسمبلی حلقوں میں ٹنڈر داخل ہوں گے ۔ امید کی جارہی ہے ۔ سرسلہ کریم نگر اسمبلی حلقوں میں تعمیر امکنہ کے لیے گتہ داروں کو راغب کرنے کے لیے وزراء کے ٹی آر رکن اسمبلی گنگولا کملا کر خصوصی طور پر کوشش کرتے ہوئے G+2 طرز پر ایک ہی مقام پر تعمیر کرنے کے لیے ریت اور دیگر تعمیری اشیاء کی سربراہی میں سہولتوں کی فراہمی میں مدد کرنے کا وعدہ کیا ۔ وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے اپنے اسمبلی حلقہ پر توجہ دینا شروع کردیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT