Tuesday , September 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر بلدی کارپوریشن پر دوسری مرتبہ آئی اے ایس آفیسر کا تقرر

کریم نگر بلدی کارپوریشن پر دوسری مرتبہ آئی اے ایس آفیسر کا تقرر

کریم نگر۔/12ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دوسری مرتبہ مجلس بلدیہ کارپوریشن پر آئی اے ایس عہدیدار کا تقرر عمل میں آیا۔ جگتیال سب کلکٹر کے برسر خدمت 2012بیاچ کے آئی اے ایس عہدیدار دیور کنڈہ کرشنا بھاسکر کو کریام نگر کارپوریشن کے کمشنر کی عہدہ پر متعین کرتے ہوئے ریاستی حکومت نے احکام جاری کئے ہیں۔کرشنا بھاسکر جگتیال میں بحیثیت ڈپٹی کلکٹر خدمات انجام دی ہیں۔ پشکرالو میں بہتر انتظامات پر ان کی ستائش کی گئی اور کرشنا بھاسکر نے 2011 میں آئی پی ایس ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ضلع عادل آباد میں بحیثیت اے ایس پی خدمات انجام دیں۔آئی اے ایس کے لئے منتخب قرار دیئے گئے آندھرا کیڈر مختص کئے جانے پر وشاکھاپٹنم ضلع میں پروہبیشن خدمات انجام دی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT