Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر رکن پارلیمان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

کریم نگر رکن پارلیمان پر عوام کو گمراہ کرنے کا الزام

کریم نگر میں بی جے پی کسان مورچہ جنرل سیکریٹری سگناکر راؤ کی پریس کانفرنس
کریم نگر۔ 21 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) چپہ ڈنڈی منڈل رکما چور لیدر یارک کے قیام کا معاملہ کبھی کا ختم ہوچکا ہے، اسے رد کردیا گیا، لیکن سابق رکن پارلیمنٹ اور موجودہ رکن پارلیمنٹ ونود کمار جھوٹ پر مبنی بیانات دیتے آرہے ہیں۔ بی جے پی کسان مورچہ قومی جنرل سیکریٹری پی سگناکر راؤ نے یہ بات کہی۔ وہ یہاں آر اینڈ بی گیسٹ ہاؤز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت چمڑے کی اشیاء کی تیاری صفائی وغیرہ کیلئے 2008ء میں اس وقت کی مرکزی حکومت نے قیام کے لئے حکم دیا تھا تو دمیگا لیدر پارکون اور 18 منی لیدر یارکون کے قیام کے لئے لیڈ ادارہ نے اس کی منصوبہ بندی کی تھی۔ اس میں رکما پور میگا لیدر پارک کے ساتھ جمی کنٹہ، گھن پور منی لیدر پارک بھی شامل تھے۔ پانچ سال کریم نگر ایم پی پونم پربھاکر نے خدمات انجام دیئے لیک انہوں نے اس لیدر پارک کے تعمیری کاموں کیلئے کسی بھی قسم کی کارروائی نہیں کی اور اب موجودہ ایم پی ونود کمار نے تین سال کے دوران بھی کوئی کارروائی نہیں کی، نہ انہوں نے کبھی اس کا ذکر کیا نہ توجہ دی، الزام عائد کیا۔ اس کے لیدر پارک کے تعلق سے ان دونوں کو معلومات ہی نہیں ہیں۔ پھر بھی گمراہ کن بیانات دیتے ہوئے اپنے حلقہ کے عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں جبکہ بی جے پی نے پہل کرتے ہوئے اس لیدر پارک اکماپور میں قیام کیلئے تحریک شروع کی، اس کے بعد پارٹی کی وابستگی کے بغیر بہت سارے قائدین دلت سنگھموں سے مل کر رکمارپور لیدر پارک کے قیام کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔ عنقریب سبھی کے ساتھ مل کر مرکزی وزیر کلراج مصرا سے ملاقات کرکے اس تعلق سے تفصیلات پیش کریں گے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT