Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آج مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب

کریم نگر میں آج مولانا آزاد کی یوم پیدائش تقریب

کریم نگر ۔ 19 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ضلع کریم نگر کے عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہیکہ امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش تقاریب کے ضمن میں یوم قومی تعلیم و یوم اقلیتی بہبود ‘‘ بتارخ 20 نومبر بوقت 2 بجے دوپہر بروز جمعہ بمقام کلکٹریٹ آڈیٹوریم کریم نگر میں شاندار پیمانے پر منایا جائیگا ۔ ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے ایک صحافتی بیان میں یہ بات بتائی ۔ لہذا اس یوم پیدائش تقاریب کے پروگرام میں عوامی نمائندوں و اقلیتی طبقات کے نمائندے ، ضلعی عہدیداران ، اساتذہ ، دانشمند حضرت طلباء و طالبات ، صحافیوں و تمام معززین شہر اور عوام سے کثیر تعداد میں شرکت کر کے کامیاب کرنے ضلع کلکٹر اور ڈی ایم ڈبلیو نے خواہش کی ۔

TOPPOPULARRECENT