Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر تنقیح پروگرام

کریم نگر میں آر ٹی سی بس اسٹانڈ پر تنقیح پروگرام

کریم نگر /19 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر آر ٹی سی بس اسٹانڈ میں کریم نگر ڈی ایس پی ، جے راما راؤ اور تربیتی نگر ان کار آئی پی ایس سندھو شرما کی زیر قیادت سیول پولیس ڈسٹرکٹ گارڈس سے متعلقہ تقریباً 100 پولیس ملازمین نے اس تنقیح پروگرام میں حصہ لیا ۔ چوری کے واقعات اغواء دیگر جرائم کے بارے میں جانکاری کیلئے اچانک تنقیح شروع کی گئی ہے ۔ ڈی ایس پی راما راؤ نے واقف کروایا ۔ ڈاگ اسکواڈ ، بم اسکواڈ کے ساتھ بس اسٹانڈ میں موجود مسافرین کے بیاگوں کی تلاشی لی گئی ۔ اس کے ساتھ دوکانوں کے اندر بھی اور ویٹنگ روم ، ہوٹل ، وغیرہ کی تنقیح کی گئی ۔ جن کے پاس شناختی کارڈ ، صحیح معلومات نہیں تھے ۔ مشتبہ نظر آنے پر انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کرکے 15 افراد کو بعد ازاں چھوڑ دیا ۔ چھ ماہ کی تربیت کیلئے ضلع کریم نگر تربیتی سنٹر کو آئے ہوئے آئی پی ایس آفیسر سندھو شرما نے اس تنقیح میں حصہ لیا ۔ تربیتی پروگرام میں کریم نگر ون ٹاون ، ٹو ٹاون سے 15 افراد کو تربیت دی جارہی ہے ۔ یہاں درج کردہ شکایتوں ، ایف آئی آر جرائم کی تحقیق متاثرین کی شکایتوں کو سننے ، حراست میں لئے جانے وغیرہ کے تعلق سے معلومات حاصل کرتے ہوئے تربیتی آفیسر ایس پی سطح تک کے تمام طریقہ کار انتظامات وغیرہ کی جانکاری دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT