Tuesday , June 27 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں تلاشی مہم، 36گاڑیاں ضبط

کریم نگر میں تلاشی مہم، 36گاڑیاں ضبط

غیر سماجی سرگرمیوں کے سدباب کی کوشش: پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی

کریم نگر۔/3 مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) غیر سماجی سرگرمیوں کی روک تھام اور خاتمہ کیلئے مسلسل تنقیح و تلاشی پروگرام کو جاری رکھا گیا ہے۔ کریم نگر کمشنریٹ پولیس کمشنر کملاسن ریڈی نے کہا کہ کتہ پلی پولیس اسٹیشن حدود کے ریکرتی میں سنہمادری کالونی، سوامی کالونی، شیخابی کالونی میں منگل کی صبح 6 بجے تک کریم نگر پولیس چاروں جانب سے گھیرا بندی کرتے ہوئے تلاشی و تنقیح شروع کردی، کالونی کے مکینوں کی مکمل تفصیلات حاصل کی اور ان کے آدھار کارڈس کی تنقیح کی۔ بعد ازاں کالونی کے عوام سے کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا  غیر سماجی عناصر کی سرگرمیوں پر مسلسل نظر رکھی جارہی ہے، پُرامن ماحول کو قائم رکھنے کیلئے اس طرح کی اچانک کارروائی کرنے کی اہم ضرورت ہے اور کہا کہ یہ روزانہ کے معمول کی ہماری ڈیوٹی ہے۔ کھلے مقامات پر شراب نوشی، تاش کھیلنا، گانجہ، گٹکھا کی فروخت کی اطلاع ملی ہے اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ تمام غیرقانونی غیر سماجی سرگرمیوں کے سدباب کیلئے بلوکوٹس پولیس ٹیموں کی مسلسل گشت جاری ہے اور اس میں مزید اضافہ کیا جارہا ہے۔ امن وامان میں کسی بھی قسم کی بدنظمی گڑبڑ ناقابل برداشت ہوگی، سبھی مشتبہ مقامات پر مشتبہ افراد پر نظر رکھی جارہی ہے۔ مقامی پرامن عوام کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ وہ کسی بھی مشتبہ فرد پر نظر پڑنے پر رازدارانہ طرز پر پولیس کو اطلاع دیں۔ کالونی میں جرائم نہ ہونے مجرموں، غیر سماجی سرگرمیوں، روک تھام میں سی سی کیمرے بہت حد تک معاون ہوتے ہیں۔ مجرمین کی پہچان اور تلاش میں ان کیمروں سے کافی مدد ملتی ہے ، انہوں نے مقامی افراد کی جانب سے سی سی کیمرے لگالینے کیلئے آگے آنے کی خواہش کی ۔ اس پروگرام میں سینکڑوں کی تعداد میں ملازمین پولیس نے حصہ لیا۔ تنقیح کے دوران مناسب دستاویزات نہ بتانے پر 30 موٹر سیکلیں پکڑلی گئیں، پانچ آٹوز، ایک کار بھی ضبط کرلی گئی۔ پانچ ہزار کا گٹکھا بھی ضبط کرلیا گیا۔ تنقیح میںآئی پی ایس سنگرام سنگھ، جی پاٹل، رورل اے سی پی ،سی آئیز ششی دھر ریڈی، رمیش، کرناکر راؤ وغیرہ شریک تھے۔

 

نارائن پیٹ میں موسلادھار بارش ،
گرمی کی شدت میں کمی
نارائن پیٹ۔/3مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ مستقر کے علاوہ اطراف واکناف مواضعات میں کل شام اور رات دیر گئے گرج و چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے جس کی وجہ سے عوام نے راحت کی سانس لی، محکمہ موسمیات کے بموجب درجہ حرارت میں مزید کمی آئے گی۔ آج درجہ حرارت بارش کے سبب 37 ڈگری نوٹ کیا گیا۔ بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے سبب برقی تاروں کے گرجانے سے کئی گھنٹوں تک برقی مسدود رہی، بعض مقامات رات بھر برقی سربراہی منقطع رہی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT