Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں جلسہ سیرت رحمۃ للعالمینﷺ

کریم نگر میں جلسہ سیرت رحمۃ للعالمینﷺ

کریم نگر /17 جنوری (فیکس) مولانا اویس فاروقی حسامی کے بموجب مجلس العلماء والحفاظ کریم نگر کے زیر اہتمام 21 جنوری بروز جمعرات بعد نماز عشاء بمقام آئی بی اے گارڈن کشمیر گڈہ بصدارت مولانا محمد برکت اللہ خاں قاسمی سیرت رحمۃ للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا، جس میں مہمانان خصوصی مفتی محمد راشد اعظمی استاد دارالعلوم دیوبند اور مولانا محمد ابرار الحسن رحمانی قاسمی حیدرآباد کے ایمان افروز بیانات ہوں گے۔ علاوہ ازیں مفتی محمد راشد اعظمی کا دوپہر سوا دو بجے بمقام این این گیسٹ ہال (سابقہ آر آر گارڈن) نزد ٹاٹا ہاسپٹل خان پورہ میں خواتین کے لئے خصوصی خطاب ہوگا۔ مفتی ممد اعتماد الحق قاسمی نے عامۃ المسلمین سے شرکت اور استفادہ کی خواہش کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT