Friday , June 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں جمعرات کو اجتماع برائے خواتین

کریم نگر میں جمعرات کو اجتماع برائے خواتین

شرعی قوانین اور سماجی مسائل سے واقفیت پر زور
کریم نگر۔/2مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان میں موجودہ حالات میں جہاں مسلم پرسنل لا پر اور اسلامی شریعت کے خلاف دل آزار بیانات نیز ملک میں یکساں سیول کوڈ کے تعلق سے مرکزی حکومت کی سرگرمیاں جیسے حالات کے پیش نظر جماعت اسلامی شعبہ خواتین کریم نگر کی جانب سے مسلم خواتین بالخصوص نئی نسل میں مسلمانوں کے شرعی، سماجی قوانین سے آگاہ کرنے کیلئے 4مئی بروز جمعرات بوقت 10:30 بجے صبح ٹی این جی او فنکشن ہال کریم نگر پر مسلم خواتین اور طالبات کیلئے ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔ ناظمہ شمسیہ خواتین جماعت اسلامی کریم نگر سمیہ لطیفی کے بموجب اس جلسہ کی صدارت جماعت اسلامی ہند کی صف اول کی خاتون رہنما و ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی علاقہ تلنگانہ و اڑیسہ محترمہ ناصرہ خانم کریں گی۔ مہمان مقرر ہ کی حیثیت سے نمائندہ تبلیغی جماعت محترمہ کریم النساء وحیدہ فارغہ جامعہ عائشہ نسوان حیدرآباد کا بیان ہوگا۔ ضلعی ناظمہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین کریم نگر اسماء فاطمہ، رکن مرکزی مجلس نمائندگان جماعت اسلامی ہند و ریاستی صدر چلڈرنس اسلامک سرکل تلنگانہ سیدہ ساجدہ بیگم اور سمیہ لطیفی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی شہر کریم نگر نے کریم نگر کے جمیع مسلم خواتین لڑکیوں بالخصوص کالجس کی طالبات سے اپیل کی کہ وہ اس اہم بامقصدجلسہ عام میں بہ پابندی وقت شرکت کی پرزور اپیل کی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT