Tuesday , August 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں جیل کی لائبریری کیلئے کتابوں کا عطیہ

کریم نگر میں جیل کی لائبریری کیلئے کتابوں کا عطیہ

کریم نگر ۔ 27 ۔ اگسٹ ( ذریعہ فیاکس ) جماعت اسلامی ہند شہر کریم نگر کی جانب سے 26 اگسٹ بروز چہارشنبہ بوقت 11 بجے دن ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کریم نگر میں جیل سپرنٹنڈنٹ سے وفود کی شکل میں ملاقات کر کے ڈسٹرکٹ سنٹرل جیل کی لائبریری کیلئے تقریباً 5000 پانچ ہزار روپئے کی کتابیں جو قرآن اور سیرت النبیؐ اور دیگر لٹریچر اردو ، تلگو اور انگریزی زبانوں میں ہیں دی گئیں ۔ اس موقع پر جیل سپرنٹنڈنٹ نے کہا کہ ایسی کتابیں بازار میں نہیں ملتی اس وفود میں جناب محمد خیرالدین امیر مقامی جماعت اسلامی ہند کریم نگر ، محمد عبدالصمد لطیفی ناظم شعبہ نشر و اشاعت جماعت اسلامی ہند کریم نگر ، محمد وسیم الدین احمد اور محمد شاکر الدین کارکن جماعت موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT