Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر میں صحافیوں کو تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر /11 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹرس انٹلکچول فورم کریم نگر کے زیر اہتمام ڈاکٹر بی این راؤ کی صدارت ایک سمینار بعنوان صحافت و تہنیتی تقریب برائے سینئر جرنلسٹس ہوٹل ملٹی پلکس میں منعقد ہوئی، جس میں مہمانان خصوصی کی حیثیت سے ایٹالہ راجندر ریاستی وزیر خزانہ و سیول سپلائز، ونود کمار رکن پارلیمنٹ کریم نگر، گنگولا کملاکر رکن اسمبلی کریم نگر، میئر میونسپل کارپوریشن کریم نگر سردار رویندر سنگھ نے شرکت کرتے ہوئے کریم نگر کے سینئر چنندہ صحافیوں کو ان کی دیرینہ صحافتی خدمات کے اعتراف میں شال اڑھاکر تہنیت پیش کی، جن میں قابل ذکر سید محی الدین بیورو چیف سیاست کریم نگر، این شیکھر بیورو چیف آندھرا جیوتی و صدر ریاستی تلنگانہ جرنلسٹ اسوسی ایشن، پی ایس رویندر نوا تلنگانہ، کونڈہ لکشمن ایناڈو اور پرکاش نمستے تلنگانہ کو تہنیت پیش کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT