Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں محسن انسانیت کانفرنس

کریم نگر میں محسن انسانیت کانفرنس

کریم نگر ۔ 18 ۔ فبروری ( ذریعہ فیاکس ) مفتی محمد یونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر کی جانب سے اجلاس عام بعنوان ’’ محسن انسانیت کانفرنس ‘‘ 21 فبروری بروز اتوار بعد مغرب ہاکی گراؤنڈ مکرم پورہ میں منعقد ہونے والی ہے ۔ حافظ پیر بشیر احمد صدر ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا صدارت کریں گے اور مہمانان خصوصی میں نبیرہ شیخ الاسلام جانشین فدائے ملت قائع جمعیۃ مولانا سید محمود اسعد مدنی ( ناظم عمومی جمعیۃ علماء ہند ) اور مولانا رحمت اللہ قاسمی ( رکن شوری دارالعلوم دیوبند ، مہتمم جامعہ رحیمیہ بانڈی پورہ کشمیر ) تشریف لانے والے ہیں ان حضرات کے خوصی خطابات ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT