Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں مزدور یونینوں کا ستیہ گرہ

کریم نگر میں مزدور یونینوں کا ستیہ گرہ

کریم نگر۔/10اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) 9اگسٹ کو ہندوستان چھوڑدو تحریک کی طرح کارمیکا سنگم ستیہ گرہ کو کلکٹریٹ کے آگے شروع کیا گیا۔ہمارے ملک کی قیادت ہم ہی کریں گے اس وقت تحریک میں شامل ہوکر آزادی کو حاصل کرلیا گیا تھا تو آج کی این ڈی اے حکومت وہی بیرونی ملکوں کو FDIکے نام فروخت کرلئے ہیں۔ اسی لئے مرکزی ریاستی ملازمین مزدور کلکٹریٹ کے روبرو ستیہ گرہ شروع کی۔ اس موقع پر ریاستی سکریٹری پی وجیا لکشمی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ ہڑتال ملک سے محبت بھارت ماتا کی حفاظت کے لئے کی جارہی ہے کیونکہ میک اِن انڈیا کے نام سے غیر ملکی سرمایہ داروں، صنعت کاروں کی یہاں کے مزدوروں کو غلاموں کی طرح بنادینے کی سازش شروع کردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ ماہ 2 تاریخ کو بھی تمام مخالف یونینوں اور سنگموں کی جانب سے ایک ہڑتال کے لئے تیاری کی جارہی ہے۔ اس موقع پر قائدین ٹیکوملا، سمیا، نریش، ایراولی متیم، سرینواس، رمنا چاری، رمناریڈی، جیوتی ایڈلا رمیش اور بھومیشور پرشاد موجود تھے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT