Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں مستحق مریضوں کی مالی امداد

کریم نگر میں مستحق مریضوں کی مالی امداد

کریم نگر /3 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صفاء بیت المال شاخ کریم نگر کے اراکین کے ایک وفد نے سرکاری دواخانہ کریم نگر کے ( چلڈرنس وارڈ) کا دورہ کیا جہاں بہت سے غریب والدین اپنے بچوں کی بیماری سے پریشان تھے ۔ بالخصوص ڈینگو جیسے وبائی مرض میں مبتلا اور موسمی تبدیلی سے متاثر تھے ۔ صفاء کے وفد نے انسانیت کی بنیاد پر تمام مسلم و غیر مسلم مریضوں کی عیادت کی اور ضرورت مند مسلم و غیر مسلم مریضوں کی مالی امداد کی ۔ اس منوقع پر جناب حافظ مرزا خلیل اللہ بیگ ، حافظ مصطفی ، حافظ خورشید خان ، حافظ محمد اسماعیل کے علاوہ دیگر اراکین صفاء شاخ کریم نگر موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT