Saturday , October 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں مسلم تحفظات جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

کریم نگر میں مسلم تحفظات جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل

کورٹلہ 16 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ریاستی حکومت کی جانب سے انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کو روزگار اور تعلیمی شعبوں میں 12 فیصد تحفظات کی فراہمی کے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے روزنامہ سیاست کی جانب سے شروع کی گئی تحریک کے ضمن میں 18 اکٹوبر بروز اتوار کو کریم نگر میں منعقدہ جلسہ عام میں جناب عامر علی خاں نیوز ایڈیٹر روزنامہ سیاست بحیثیت مہمان خصوصی کی آمد کی دلی خیرمقدم کرتے ہوئے صحافت کو جاری کردہ بیان میں جناب محمد عبدالسلیم فاروقی نامہ نگار سیاست کورٹلہ، جناب آصف علی سعادت نامہ نگار گمبھی راؤ پیٹ، جناب مجاہد عادل نامہ نگار جگتیال، جناب محمد عبداللہ اسد نامہ نگار مانا کنڈور، جناب محمد شاہد نامہ نگار مٹ پلی، جناب محمد عبدالمصور نامہ نگار کتھلاپور نے مسلمانان جگتیال، کورٹلہ، مٹ پلی، کریم نگر سے اس جلسہ عام میں کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی۔ اُنھوں نے کہاکہ ادارہ روزنامہ سیاست کی جانب سے ضلع کریم نگر میں مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے فلاحی اقدامات کئے گئے۔ مسلمانان کریم نگر کا حوصلہ افزاء ردعمل رہا۔ انھوں نے کہاکہ مسلم تحفظات کے سلسلہ میں ادارہ سیاست کی جانب سے چلائی جارہی تحریک کی گونج آج سارے تلنگانہ کے اضلاع میں سنائی دے رہی ہے۔ آج تلنگانہ کے اضلاع میں مسلمان رضاکارانہ طور پر 12 فیصد تحفظات کے ضمن میں عوامی نمائندوں، ارکان پارلیمنٹ، ارکان اسمبلی، کلکٹر، سب کلکٹر، تحصیلداروں کو یادداشتیں پیش کرتے ہوئے روزنامہ سیاست سے اپنی اٹوٹ وابستگی کا ثبوت پیش کررہے ہیں اور حکومت سے مسلم تحفظات کو فراہم کرتے ہوئے انتخابات کے موقع پر مسلمانوں کے ساتھ کئے گئے وعدہ کو عملی جامہ پہنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT