Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں میونسپل مزدوروں کا انوکھا احتجاج

کریم نگر میں میونسپل مزدوروں کا انوکھا احتجاج

شکایتوں پر مشتمل یادداشت گدھے کے حوالے

کریم نگر۔/29جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مختلف مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کرتے ہوئے مزدور مسلسل ہڑتال کو جاری رکھے ہوئے ہیں اس کے باوجود حکومت کی جانب سے کسی بھی قسم کا ردعمل ظاہر نہ ہونے پر مزدوروں نے ایک انوکھے طرز سے اپنے غصہ و احتجاج کا مظاہرہ کیا۔ کریم نگر میونسپل کے مزدوروں نے اپنی ایک تحریری شکایتی درخواست گدھیکے حوالے کردی، اور کہا کہ ہمیں جانوروں سے بھی کمتر درجہ کا سمجھا جارہا ہے، ایسے چیف منسٹر کے سی آر کو  جانوروں کے ذریعہ خبر دے دی جائے تو شاید قابل توجہ ہوگی۔ اس خیال کے مدنظر یہ طریقہ اپنایا گیا ہے۔ مزدوروں نے کہا کہ تلنگانہ ریاست کی برسراقتدار کے سی آر حکومت کا ہماری پریشانی اور مشکلات سے واقف نہ ہونا انتہائی دکھ اور شرمناک بات ہے، ہم سمجھ رہے تھے کہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد ہمارے تمام مسائل و پریشانیاں دور ہونے کی خوشخبری دی جائے گی لیکن آج برسر اقتدار آنے کے بعدکے سی آر اس تعلق سے خاموش ہیں۔ تلنگانہ ریاست کیلئے جنہوں نے جدوجہد کی اور جانوں کو قربان کیا آج انہیں ہی نظر انداز کیا جارہا ہے۔ اس موقع پر سی آئی ٹی یو ضلع صد ر و رالہ روی کمار نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے تنخواہوں میں اضافہ کرتے ہوئے وہاں کے احتجاجی ملازمین کو راحت پہنچائی ہے تو تلنگانہ کے چیف منسٹر کے سی آر صفائی کے کام کرنے والے مزدوروں کا کوئی خیال نہیں کررہے ہیں۔ اس پروگرام میں جناگام ، راجہ ملو، مرلی پوچیا، روی ، کرشنا مورتی، ہنمنت، پونم ، انجیا ، کملا، نجمہ، بھو لکشمی، ایلماں وغیرہ شریک تھے۔

TOPPOPULARRECENT