Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

کریم نگر میں میڈیکل کالج کے قیام کا اعلان

ریاستی وزیر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر پی لکشما ریڈی کا خطاب
کریم نگر /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر ضلع مستقر پر میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا کہکر ریاستی وزیر میڈیکل اینڈ ہیلت پی لکشما ریڈی نے اعلان کیا وہ یہاں ڈسٹرکٹ ایریا ہاسپٹل میں نوتعمیر شدہ عمارت ماتا ششو آروگیا کیندرم کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کے دوران کہا اور اس موقع پران کے ساتھ وزیر سیول سپلائی و فینانس ایٹالہ راجندر بھی موجود تھے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم کے کئے گئے وعدہ کے مطابق ضلع مستقر پر میڈیکل کالج کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ یہی نہیں بلکہ ضلع سرکاری کے احاطے میں سوپر اسپاشلٹی دواخانہ کی تعمیر کی جاکر آج کی عصری معیاری طبی سہولتوں کی فراہمی کا انتظام بھی کیا جائے گا ۔ ملک بھر میں تلنگانہ ترقی کرنے والی واحد ریاست نشاندہی ہوچکی ہے کہا ۔عوام کو کئی ایک ترقیاتی اسکیمات سے استفادہ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ ترقیاتی اسکیمات کی موثر عمل آوری کیلئے 40 ہزار کروڑ روپئے کا فنڈس مختص کیا گیا ہے ۔ بالخصوص تعلیم اور صحت کی برقراری کے شعبہ کو اولین توجہ دی جارہی ہے ۔ سابقہ حکومتوں نے صحت کے شعبہ کی طبی سہولتوں کی فراہمی کی طرف توجہ ہی نہیں دی لاپرواہی برتی ہے قبل ازیں سرکاری دواخانوں میں آئی سی یو سنٹرس ہی نہیں تھے ۔ تشویشناک صورتحال کے مریضوں کو حیدرآباد بھیج دیا جاتا تھا ۔ اس وجہ سے مریض پر خرچ کا بوجھ پڑتا تھا جس سے مقروض ہوجاتے تھے ۔ ہماری حکومت اقتدار پر آتے ہی فوری ریاست بھر میں 20 دواخانوں میں آئی سی یو قائم کردئے اور کہا کہ گردوں کے مرض میں مبتلا مریضوں کیلئے ریاست کے 39 دواخانوں میں ڈیالیسیس مرکز قائم کئے جارہے ہیں ۔ اس سے متعلقہ ٹنڈرس معاملات کی بھی قطعیت ہوچکی ہے ۔ پہلے مرحلے میں محبوب نگر ، سدی پیٹ ضلع مستقر پر میڈیکل کالج کے قیام کے کاموں کا آغاز ہوچکا ہے اور دوسرے مرحلے میں کریم نگر میں میڈیکل کالج کا قیام عمل میں آجائے گا ۔ آشاورکرس کو ماہانہ کم از کم 6 ہزار روپئے حاصل ہوں کچھ اس طرح انسنٹیو میں اضافہ کا منصوبہ تیار کیا جارہا ہے ۔ سپرنٹنڈ۔ٹ ڈاکٹر سویاسن آر ایم او ڈاکٹر سریدھر ریڈی و دیگر شریک تھے ۔

TOPPOPULARRECENT