Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں نومنتخب ایم ایل سیز کو تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر میں نومنتخب ایم ایل سیز کو تہنیت کی پیشکشی

کریم نگر۔ 14 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) متفقہ طور پر منتخب ہوئے اراکین قانون ساز کونسل بھانو پرساد اور نارا داسو لکشمن راؤ نے آج ایم پی ونود کمار کے مکان پر ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر متفقہ طور پر منتخب ہوئے ارکین قانون ساز کونسل بھانو پرساد اور نارا داسو لکشمن راؤ کو ایم پی ونود کمار کے علاوہ ڈپٹی اسپیکر پدمادیویندر ریڈی، ضلع پریشد چیرپرسن تلااوما، مجلس بلدیہ میئر سردار رویندر سنگھ نے مبارکباد دی اور ان کی گلپوشی کرتے ہوئے مٹھائی کھلائی۔ اس موقع پر اقلیتی قائد اکبر حسین ٹی آر ایس وی قائدین جے ناگاراجو، ایس سریناتھ گوڑ موجود تھے۔ بعدازاں نومنتخب شدہ اراکین کونسل کو ایم پی نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کی جانب سے پسماندہ اضلاع کیلئے فنڈس موصول ہوا کرتے تھے لیکن یہ اسکیم کے ذریعہ آنے والے فنڈس منسوخ کئے گئے جس کی وجہ سے نئی تشکیل شدہ ریاست کو دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ موجودہ 14 ویں فینانس کمیشن کے ذریعہ مرکزی حکومت راست طور پر گرام پنچایتوں کو راست فنڈس کی اجرائی کی وجہ سے ضلع پریشد و منڈل شیڈ کا نظام ٹھپ ہوجائے گا۔ پنچایت راج نظام کا مطلب صرف گرام پنچایت ہی نہیں ہے۔ ضلع پریشد اور منڈل پریشد بھی ہے۔ اس کو 14 ویں فینانس کمیشن شناخت نہ کرنا بدقسمتی ہے۔ مقامی اداروں کی جابن سے کامیابی حاصل کئے اراکین کونسل اس کی اہمیت کی برقراری کے لئے دہلی آکر مرکزی وزیر فینانس و وزیراعظم سے ملاقات کرکے نیتی آیوگ کے ذریعہ فنڈس کی منظوری کے لئے کوشش کرنے ایم پی نے نومنتخب اراکین کونسل سے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT