Sunday , March 26 2017
Home / شہر کی خبریں / کریم نگر میں وائرس کا حملہ 13طلباء اچانک علیل

کریم نگر میں وائرس کا حملہ 13طلباء اچانک علیل

حیدرآباد۔/7ڈسمبر، ( سیاست  نیوز) کریم نگر کے چپہ ڈنڈی منڈل کے رکما پور ماڈل اسکول میں صبح کے اوقات میں 13 بچوں کی طبیعت اچانک بگڑ گئی۔ ایک کے بعد دیگرے سانس لینے میں تکلیف محسوس کرنے لگے اور کھانسنے لگے۔ انہیں فوری چپہ ڈنڈی پرائمری ہیلت سنٹر میں شریک کروایا گیا۔ ڈاکٹر چندر شیکھر طبی امداد فراہم کررہے تھے کہ اچانک وہاں پر موجود افراد کو بھی سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی کی شکایت ہوگئی۔
فوری دوعدد ایمبولنس منگواکر انہیں بہتر طبی خدمات کیلئے کریم نگر کے سرکاری دواخانہ کوبھیج دیا گیا۔ دواخانہ میں سبھی بچوں کی تشخیص کے بچوں کی حالت بہتر بتائی گئی۔ ان کی طبیعت ٹھیک ہونے پر ان کے والدین کے ساتھ بھیج دیا گیا۔ اسکول انچارج آر ایم سری دھر نے واقف کروایا کہ دو ہفتہ قبل سری شا اور انجلی طالبات کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں اپنے اپنے گھر بھیج دیا گیا تھا لیکن مکمل آرام سے قبل ہی اسکول آگئے، اس وجہ سے اسکول میں موجود بچے بھی اسی بیماری میں مبتلاء ہوگئے۔ پرنسپل ورا پرساد چاری نے بھی بتایا کہ موسم سردی کا ہے طالبات کو سردی کا لباس نہ ہونے کی وجہ طبیعت خراب ہوگئی ہوگی۔ اس موقع پر ایم پی ڈی او انور، ایم ای او راجہ سوامی، سی آئی لکشمن بابو نے اسکول کا معائنہ کیا اور مزید تحقیقات ایس ایچ او اوپیندر کی نگرانی میں جاری ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT