Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں پرجا وانی پروگرام 16019 درخواستوں کی یکسوئی

کریم نگر میں پرجا وانی پروگرام 16019 درخواستوں کی یکسوئی

کریم نگر۔/6جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) پرجا وانی میں موصولہ درخواستوں کی یکسوئی کی تفصیلات اس طرح ہیں۔ جملہ 16019 درخواستیں 4جنوری 2016  تک وصول شدہ ہیں جس میں 10958 درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی ہے۔ 5061 ابھی زیر تحقیق ہیں اس طرح 68.40فیصد درخواستوں کی یکسوئی ہوچکی ہے۔ تقریباً 30 دن یعنی ایک ماہ سے زائد کی درخواستیں 3005 ہیں۔ اس میں962 تحصیلدار کے پاس 2010ایم پی ڈی اوز کے پاس،متفرق 113 دیگر عہدیداروں کے پاس ہیں۔ مزید 311درخواستیں وصول ہوچکی ہیں۔

ٹی آر ایس میناریٹی سیل
نائب صدر معطل
عادل آباد۔/6جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد ٹی آر ایس پارٹی میناریٹی سل نائب صدر مسٹر نور خاں کو پارٹی ڈسپلن شکن کی پاداش میں چھ سال کے لئے معطل کردیا گیا۔ یہ بات ٹی آر ایس پارٹی ضلع صدر مسٹر لوکا بھوما ریڈی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں بتائی اور کہا کہ میناریٹیز کے 20اراکین کی جانب سے ملنے والی شکایت کے پیش نظر یہ اقدام کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ دو دن قبل ریاستی وزیر مسٹر جوگو رامنا کی قیامگاہ پر ایک صحافتی اجلاس کے دوران مسٹر نور خان نے سینئر قائد مسٹر سراج قادری کا لحاظ نہ رکھتے ہوئے بحث تکرار کی تھی جبکہ اس موقع پر ٹاؤن کمیٹی صدر مسٹر سید ساجد الدین، میناریٹی ضلع صدر مسٹر محمد ظہور الدین، ظہیر افغانی ( کونسلر ) مجاہد شاہ، سلیم پاشاہ، احمد چاوش و دیگر قائدین بھی موجود تھے۔ پارٹی ضلع صدر نے کہا کہ مسٹر کے چندر شیکھر راؤ مسلم افراد کو کمیٹیوں میں شامل کرتے ہوئے مسلم افراد کے مسائل کی یکسوئی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT