Wednesday , September 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں پلس پروگرام کا آج سے آغاز

کریم نگر میں پلس پروگرام کا آج سے آغاز

کریم نگر ۔20 فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہندوستان میں پہلی مرتبہ 1995ء میں پلس پولیو پروگرام کی شروعات ہوئی تھی ۔ 13جنوری 2011ء تک ہمارے ملک میں پولیو کا کوئی بھی مریض نہیں تھا ۔ آندھراپردیش میں 2008ء تک پولیو کے مرض کا اندراج نہیں ہوا ہے ۔ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلت دفتر میں ڈی ایم ایچ او ڈاکٹر ایل راجیشم ‘ ڈاکٹر زویریا اور ڈاکٹر رنگا ریڈی نے پرنٹ اینڈ الکٹرانک میڈیا کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ۔ انہوں نے کہا کہ 21فبروری کو کریم نگر میں نشاندہی کردہ 2415 دیہی مقامات اور 425 شہری مقامات پر اس طرح جملہ 2840 دیگر آمد و رفت کے مقامات پر پلس پولیو کی خوراک دی جائے گی ۔ اس کے علاوہ 86 دیگر آمد و رفت کے مقامات ریلوے اسٹیشن ‘ بس اسٹیشن ‘ اینٹ کی بھٹیوں ‘ کارخانوں وغیرہ کے پاس بھی پلس پولیو کی خوراک دی جائے گی ۔ جملہ 438439 نومولود سے 5 سال کی عمر کے بچوں کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ 284 نگرانکار ٹیمیں 370 گاڑیوں کے ساتھ پروگرام کا جائزہ لینے کیلئے مقرر کیا گیا ہے ۔ اس پروگرام کی صدفیصد کامیاب عمل آوری کیلئے 18 تاریخ کو اعلیٰ عہدیداروں کو اور 11تاریخ کو ڈاکٹروں کا اجلاس ہوچکا ہے ۔ 17 تاریخ کو پولیو کی خوراک دینے والے عملہ کو تربیت دی جاچکی ہے ۔ ویاکسن 17 تاریخ کو مختلف مقامات پر سربراہ کی جاچکی ہیں ۔ 21تاریخ کو مقررہ مقامات پر خوراک دی جائے گی ۔ 23 – 22 تاریخ کو گھر گھر جاکر چھوٹ جاے والے بچوں کو خوراک دی جائے گی ۔ پولیس پاکستان ‘ افغانستان ‘ نائیجریا کے لوگ یہاں آنے پر پھیلنے کی خطرے کے تحت یہاں پولیو خوراک دی جارہی ہے ۔ اندرادھن کے دوسرے مرحلہ میں شروع کردہ پروگراموں میں کریم نگر سرفہرست ہے پتہ چلا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT