Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں پولیس کی کارڈن سرچ مہم

کریم نگر میں پولیس کی کارڈن سرچ مہم

مکان کو کرایہ پر دینے سے قبل چھان بین ناگزیر : کمشنر کملاسن ریڈی

کریم نگر۔ 17 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوئی بھی مالکِ مکان اپنے مکان کو کرایہ پر دینے سے قبل اپنے کرایہ دار کی تفصیلات حاصل کرلیں۔ اس کی تفتیش پولیس عہدیداروں سے کروالیں۔ ان کے شناختی دستاویز کی نقول حاصل کرلیں۔ ان خیالات کا اظہار کریم نگر میں پولیس کے کارڈن سرچ پروگرام کے موقع پر کمشنر پولیس کریم نگر کملاسن ریڈی نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی غیرمقامی شخص کو ملازمت پر رکھنے یا پھر گھر کے کام کاج کیلئے نوکر کو رکھنے سے قبل اس کے شناختی دستاویز حاصل کرلیں۔ کام کرنے والے شخص کے پاس کوئی شناختی کاغذات نہ ہو۔ ایسے افراد کو اپنے ہاں ملازمت پر نہ رکھیں۔ دوسرے مقامات پر ان کے پولیس میں مقدمات درج ہوں اور آپ کو اس کی اطلاع نہیں ہوتی۔ اس لئے کسی بھی شخص کو ملازمت پر مامور کرنے سے قبل پولیس سے اس کی چھان بین کروالیں تاکہ بعد میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ کمشنر نے کہا کہ کسی گاڑی کی خرید و فروخت کے وقت گاڑی کے تمام کاغذات کی جانچ کرلیں۔ کاغذات میں کسی قسم کا مسئلہ درپیش ہو تو ایسی گاڑی وغیرہ کی خریدی میں احتیاط کریں۔ انہوں نے کہا کہ گنیش منڈپم میں اس کی نگرانی کے لئے کم از کم 15 افراد پر مشتمل ٹیم کو اس کی حفاظت کیلئے مقرر کریں۔ رات کے اوقات میں 4 افراد نگرانی کیلئے متعین ہیں۔ ملاوٹ شدہ اشیاء کی خریدی و فروخت قانوناً جرم ہے۔ ایسا کرنے والے شخص کو گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ اسی طرح کے کسی بھی کاروبار کے بارے میں معلومات ہو تو فوراً پولیس سے رابطہ کریں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب کمشنریٹ میں ای چالانات کی ادائیگی کی شروعات ہوگی۔ کمشنریٹ حدود میں 10 ہزار سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جس سے مجرمین کو گرفتار کرنے میں بہت آسانی ہوتی ہے۔ شی ٹیم بھی خواتین کی حفاظت کیلئے مناسب اقدام کرتے ہوئے ان میں جرائم سے متعلق شعور بیدار کررہی ہے۔ اس تلاشی مہم میں اے سی پی وی تروپتی، انسپکٹر ٹی سرینواس راؤ، مہیش گوڑ، وجئے کمار، سرینواس ریڈی کے بشمول دیگر کانسٹبل بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT