Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں چھ رکنی بین ضلعی سارقین کی ٹولی گرفتار

کریم نگر میں چھ رکنی بین ضلعی سارقین کی ٹولی گرفتار

کمشنر پولیس وی پی کملاسن ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر /6 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مقفل مکانات کو نشانہ بناتے ہوئے سرقہ کرنے والی چھ رکنی سارقوں کی ٹولی کو کریم نگر تھری ٹاون پولیس نے جمعرات کو گرفتار کرلیا اور ان کے پاس سے تقریباً 9.82 لاکھ روپئے مالیتی سونے چاندی کے زیورات 10 عدد سیل فونس اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ہیں ۔ کریم نگر کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے اس بات سے میڈیا کو واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ سرسلہ ضلع کے یلاریڈی منڈل موضع راجناپیٹ اڑگولا سریندر عرف سریش 30 کریم نگر منڈل باویٹ دسویں میں زیر تعلیم جو بعد ازاں ٹریکٹر خرید کر کچھ کما لیا تھا بعد ازاں شوق میں خرچ کرکے بہت کچھ نقصان اٹھایا اور ایک دوست تماپور منڈل متوطن محمد ابراہیم 43 کتہ کوڈیم انجناپور کے متوطن ٹی ستیش 29 ماناکنڈور گنگے پلی انگو سرینواس جگتیال ضلع گوندہ پلی کے تولا رمیش عرف تلک 35 کریم نگر پدمانگر کے متوطن سریکانت 25 نے مل کر ایک ٹولی بنائی اور سال گذشتہ سے کریم نگر میں سرقہ کرتے ہوئے دیگر اور طرح کے جرائم میں بھی ملوث ہونے کے ثبوت مل رہے ہیں ۔ پولیس ان کی ہر طرح تفتیش کر رہی ہے ۔ کریم نگر اے سی پی راما راؤ کی زیر نگرانی شہر کے مختلف علاقوں میں تلاشی مہم کے دوران چہارشنبہ کو بنک کالونی کے علاقہ میں تین افراد مشتبہ حالت میں نظر آنے پر انہیں حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی گئی تو کریم نگر کے ساتھ ساتھ دیگر اضلاع میں ہوئے چوری کے واقعات میں ملوث ہونے کا پتہ چلا ہے ۔ تفتیش کے دوران مزید تین ساتھیوں کا پتہ چلنے پر انہیں بھی گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن ابھی ان کا پتہ نہیں چل سکا جوکہ مفرور ہیں ۔ اس چھ رکنی ٹولی کی جانب سے جملہ 24 چوریاں کرنے کا پتہ چلا ہے ۔ جس میں سے 20 کریم نگر میں ہی کئے ہیں ۔ ویملواڑہ یلاریڈی پیٹ میڈپلی منڈلس میں مزید 4 چوریاں کرچکے ہیں ۔ اس ٹولی کے تین افراد کو بھی بعد ازاں گرفتار کرلیا ہے ۔ لیکن ایک اور شخص جو ان کی مدد کر رہا تھا وہ ابھی نہیں پکڑا گیا ۔ اس کی بھی تلاش جاری ہے ۔ ان چھ سارقین کی گرفتاری میں اہم کردار انسپکٹر سدانندم ، ہری پرساد ، سرینواس راؤ ، کرشنا گوڑ سب انسپکٹران کرن نریش ریڈی سی ایچ ساگر ایلیا اسسٹنٹ سب انسپکٹر لکشمی راجم نرسنگ ہیڈکانسسٹیبل شنکر سنگھ سی ایچ سرینواس ایم ملیا کانسٹیبل مدھوکر دنیش راج گوپال سریدھر وغیرہ شامل ہیں ۔ان کی کملاسن ریڈی نے ستائش کی ۔

TOPPOPULARRECENT