Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں ڈبل روم اسکیم میں سست روی

کریم نگر میں ڈبل روم اسکیم میں سست روی

کریم نگر /7 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ایراولی میں ڈبل بیڈروم مکانات کے تعمیری کاموں کا جائزہ لینے کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے مستحقین کو یہ پیغام دیا تھا کہ 15 مئی تک ڈبل بیڈروم کے مکانات کی تعمیر مکمل کرلی جائے گی اور مکانات غریبوں کے حوالے کردئے جائیں گے ۔ سال گذشتہ 4 اگست کو ہریتا ہارم پروگرام کے سلسلے میں انہو ںنے چگورمامڑی منڈل کے موضع چنا ملکنور کو متنبی کیا تھا ۔ اس اعلان کے بعد وہ دو مرتبہ چنا ملکنور کا دورہ کیا اور یہ وعدہ کیا کہ اس گاؤں کو مثالی بنادوں گا چنانچہ ڈبل بیڈروم کے مکانات تعمیر کرنے کے۹ احکامات جاری کئے گئے ۔ کلکٹر نیتو پرساد ایس پی زونل ڈیوس ، رکن اسمبلی ، رکن پارلیمنٹ کے علاوہسیاسی قائدین نے معتدد بار اس گاؤں کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کی اور ڈبل بیڈروم کے مکانات کی تعمیر کی نشاندہی کی گئی اور 248 خاندانوں کیلئے دو کمروں والا مکان دینے کا وعدہ کیا گیا ۔ ایک مکان کی تعمیر کا خرچ پانچ لاکھ پانچ ہزار روپئے کا تخمینہ بھی لگایا گیا ۔ ٹنڈر طلب کئے گئے کسی کنٹراکٹر نے دلچسپی نہیں دکھائی ۔ مزید تین بار ٹنڈر طلب کئے گئے ۔ کوئی بھی کنٹراکٹر اپنی رضامندی ظاہر نہیں کیا برخلاف اس کے ایراولی میں کنٹراکٹرس نے ٹنڈرس حاصل کئے اور تعمیری کام آخری مرحلہ میں ہے ۔ میدک ضلع کے عہدیداروں کی کے سی آر نے خوب ستائش کی ۔ لیکن کریم نگر میں ضلع انتظامیہ کے عہدیداروں سے انہوں نے برہمی ظاہر کی اور عہدیداروں کی کارکردگی کو سست بتایا اور بے اطمینانی کا اظہار کیا ۔

TOPPOPULARRECENT