Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں کارڈن سرچ پروگرام کا انعقاد

کریم نگر میں کارڈن سرچ پروگرام کا انعقاد

31 موٹر سیکلس ‘8 آٹوز ‘گٹکھا اور دیگراشیاء ضبط

کریم نگر ۔ 7 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)مسلسل اچانک گھر گھر تنقیح تلاشی پروگراموں کی وجہ سے کئی غیر سماجی سرگرمیوں کے بارے میںو جرائم کے بارے میں واقفیت ہوتی جا رہی ہے ۔ کمشنر پولیس کملاسن ریڈی نے یہ بات بتائی ۔ راجہ رام کالونی میں پولیس نے ہفتہ کو تلاشی لی ۔ تنقیح میں غیر معیاری کول ڈرنکس وغیرہ ضبط کرلئے گئے ۔ صحیح کاغذات نہ رکھنے پر 31 موٹر سیکلس 8 آٹوز تین ہزار روپئے مالیتی تمباکو کو اشیاء گٹکھا ضبط کرلیا گیا ۔ پولیس کمشنر نے کالونیوں میں مقیم افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارڈن سرچ کی وجہ سے عوام میں حفاظتی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے ۔ مسلسل تنقیح سے گٹکھا کی فروخت میں کمی آئی ہے ۔ اس موقع پر کچھ افراد نے کہا کہ کالونی میں غنڈوں کا راج ہے ۔ آدھی رات تک مے نوشی جاری رہتی ہے ۔ مہیلا سنگھم  صدا ملما نے کمشنر  کے علم میں یہ بات لائی ۔ آوارہ نوجوانوں کو قابو میں رکھنے کی ضرورت ہے ۔ غیر سماجی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے سی سی کیمرے لگائے جا کر اور بلو کوٹ تلاشی ٹیم میں اضافہ کیا جائیگا ۔ سی سی کیمرے لگانے کے لئے عوام کو آگے آ کر تعاون دینا ہوگا ۔ ایک سی سی کیمرہ ہم اپنی جانب سے لگا دیں گے ۔ باقی کیمرے ہر مکان پر مکان سے چندہ وصول کر کے لگانے کی ضرورت ہے ۔ کالونی والوں نے کہاکہ ہر گھر سے 500 روپئے دیئے جائیں گے ۔ اس کارڈن سرچ پروگرام میں کریم نگر اے سی پی راماراؤ ‘ انسپکٹر س وجئے کمار ‘ مہیش گوڑ ‘ ٹی سرینواس راؤ ملازمین پولیس جملہ 2 سو کانسٹبلس نے حصہ لیا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT