Saturday , September 23 2017
Home / شہر کی خبریں / کریم نگر میں کسانوں کی مدد اسپیشل سیل کا قیام : ای راجندر

کریم نگر میں کسانوں کی مدد اسپیشل سیل کا قیام : ای راجندر

رام پور 11 اکٹوبر (این ایس ایس) وزیر فینانس ایٹالہ راجندر نے آج کہاکہ ریاستی حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے کریم نگر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرس پر ایک اسپیشل سیل قائم کرے گی۔ کریم نگر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس پر میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے مسٹر راجندر نے الزام عائد کیاکہ تلگودیشم، بی جے پی اور کانگریس پارٹیوں کی غفلت کی وجہ سے کسانوں کو ناقابل برداشت نقصانات ہوئے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کررہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ ٹی آر ایس حکومت کسانوں کی مدد کے لئے ان کے ساتھ ہے۔

TOPPOPULARRECENT