Friday , September 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 15ستمبر سے اراضی سروے کا آغاز

کریم نگر میں 15ستمبر سے اراضی سروے کا آغاز

کریم نگر۔/13 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کریم نگر میں اراضیات کے سروے کا 15ستمبر سے آغاز ہورہا ہے۔ اضلاع کے مواضعات میں خشک اور تری زمین کا یہ ازسر نو سروے کروایا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار ضلع کلکٹر کریم نگر سرفراز احمد نے کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں زمینات کے سروے کے تعلق سے تحصیل داروں، ڈپٹی تحصیلداروں ، وی آر او کے لئے رکھے گئے تربیتی پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سروے کے لئے جملہ 46 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ 15 ستمبر سے شروع ہونے والے سروے پروگرام میں سیاسی قائدین کی شرکت کو یقینی بنائیں۔ اس سروے کے بعد کسانوں کو پہانی کی کاپی حوالے کرکے رسیددی جائے اور انہیں سروے کی مکمل جانکاری فراہم کی جائے۔ سروے نمبرات کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا جائے۔ اس موقع پر جوائنٹ کلکٹر ٹی سرینواس، زیڈ پی ٹی سی ، ای او پدمجا، رانی، آر ڈی او راجہ گوڑ، سروے اینڈ لینڈ ریکارڈس و دیگر موجود تھے۔

 

 

 

نارائن پیٹ آر ٹی سی ڈپو کی
بسیں ناکارہ ، مسافرین کو مشکلات
نارائن پیٹ۔/13 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نارائن پیٹ آر ٹی سی بس ڈپو کی اکثر بسیں خستہ حال اور ناکارہ ہوگئی ہیں جس کے سبب مسافرین کو آئے دن سفر کے دوران مشکلات پیش آرہی ہیں۔ ڈپو کی بعض بسیں ایسی بھی ہیں جنہیں اسکراپ بسوں میں شامل کردیا گیا ہے کیونکہ یہ بسیں 12 لاکھ کلو میٹر سے زائد خاصہ کا سفر طئے کرچکی ہیں۔ لیکن ایسی بسوں کو حیدرآباد ، ڈیلکس بسوں کے طور پر چلایا جارہا ہے۔ یہ بسیں 14 لاکھ کلو میٹر سے زائد چلائی گئی ہیں۔165 کیلو میٹر پر مشتمل حیدرآباد کا سفر زائد از ساڑھے چار بسا اوقات 5 گھنٹے تک صرف ہورہے ہیں۔ بسوں کی خستہ حالی کے سبب طویل سفر سخت تھکادینے والا ہوتا ہے۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ کم از کم دوردراز مقامات اور روٹس پر نئی بسیں چلائی جائیں۔

TOPPOPULARRECENT