Sunday , October 22 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر میں 18جولائی سے طبی ملازمین یونین کی ہڑتال

کریم نگر میں 18جولائی سے طبی ملازمین یونین کی ہڑتال

کریم نگر۔/13جولائی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ یونائٹیڈ میڈیکل ہیلت ایمپلائز یونین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ 18جولائی سے اے این ایم کے دوسرے مرحلہ کے احتجاج کا آغاز ہوگا۔ اس ضمن میں کوتی رام پور مکند لال مصرا بھون میں اے این ایم کارکنوں کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔ اس موقع پر یونین قائدین نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے این ایم کی جائیدادوں کو مستقل کیا جانا چاہیئے اور پی آر سی کے مطابق انہیں ماہانہ تنخواہ 21,300 روپئے دی جانی چاہیئے۔ رہائش اور یونیفارم الاؤنس کے علاوہ پی ایف، طبی امداد، انشورنس کی سہولت فراہم کی جانی چاہیئے۔ 35 دنوں کی اتفاقی رخصت کے علاوہ 180 دنوں کی تنخواہ کے ساتھ میٹرنٹی رخصت دی جانی چاہیئے لیکن ریاستی حکومت نے اے این ایم نظر انداز کررہی ہے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس سلسلہ میں 4جولائی کو نوٹس دے دی گئی تھی لیکن تاحال کوئی جواب نہ آنے سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ 18جولائی سے ہڑتال شروع کی جائے۔ اس یونین کے اعزازی صدر شیکھر نے بھی اس ہڑتال میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ضلع صدر سکریٹری این سچوانا، کے شاردا، قائدین چلوکما، کنکا لکشمی، شری، رانی، گنگا، اوما دیوی وغیرہ موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT