Monday , July 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کلکٹریٹ کے روبرو سرکاری مدرسین کا دھرنا

کریم نگر کلکٹریٹ کے روبرو سرکاری مدرسین کا دھرنا

کریم نگر۔ 12 ؍ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سپریم کورٹ ‘ ہائی کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتے ہوئے 278 جی او پر عمل کیا جائے مطالبہ کرتے ہوئے سرکاری ٹیچرس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام کلکٹریٹ کے روبرو دھرنا دیا گیا ۔ صدر اسوسی ایشن جی ویندر نے خطاب کرتے ہوئے کہا  278 جی او پر حکومت کو فوری عمل کرنا چاہئے ۔ آئیں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حکومت نے جی او جاری کیا ہے ‘ الزام عائد کیا ۔ ہائیکورٹ کے احکامات پر مستحق سرکاری ٹیچرس کو ایم ای او ‘ ڈپٹی ای او ڈائیٹ لکچرار کی جائیدادوں پر تقررات کی بھرتی کی جائے فی الحال انچارج کے ذریعہ کام چلایا جا رہا ہے۔ اسی مطالبہ کو لے کر جاریہ ماہ کی 15 کو حیدرآباد  میں ریاستی سطح پر دھرنا منظم کیا جائیگا۔ اس پروگرام میں سنگھم ریاستی اعزازی صدر رمیش راؤ ‘ ریاستی صدر ایس سریندر سکریٹری ویراچاری ضلع سکریٹری رویندر ریڈی اور سرکاری مدرسین کی کافی تعداد شریک تھی ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT