Monday , September 25 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کو اسمارٹ سٹی میں شامل کرنے کی مساعی

کریم نگر کو اسمارٹ سٹی میں شامل کرنے کی مساعی

کریم نگر /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مرکزی حکومت کے اعلان کردہ اسمارٹ سٹی کی منظورہ فہرست میں کریم نگر کی شمولیت کیلئے ضلع کے قائدین عہدیادروں کی جانب سے ہر ممکنہ کوشش جاری ہے ۔ پہلے دوسرے مرحلہ میں منظوہ فہرست میں کریم نگر مجلس بلدیہ کو داخل نہیں کیا جائے گا ۔ اب کم از کم تیسرے مرحلہ کی فہرست میں تو کسی بھی صورتحال میں کریم نگر کو داخلہ مل جانے کیلئے اقدامات کی کوشش کی جارہی ہے ۔ ملک بھر کے 100 شہروں کو اسمارٹ سٹیز کے منتخب کرتے ہوئے ان کی ہمہ جہت ترقی و خوبصورتی کیلئے درکار فنڈ مرکز کی طرف سے منظور کیا جائے گا ۔ اس کیلئے ایک ضابطہ مرتب کیا گیا ہے ۔ اس ضابطہ شرائط کے مطابق کریم نگر کی اسمارٹ سٹیز میں شمولیت کی اہلیت کیلئے 92.5 فیصد نشانات ملے ہیں ۔ ورنگل کو 95 فیصد ملے ہیں صرف ڈھائی فیصد نشانات کریم نگر کو کم ملے ہیں۔جس کی وجہ سے کریم نگر اسمارٹ سٹیز کی فہرست میں شامل ہونے سے رہ گیا ہے ۔ اسی لئے اب مزید 5 نشانات کے حصول کیلئے ایک نئی یادداشت ترتیب دے کر قبولیت کیلئے بھیجی جانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ بروز منگل مرکزی حکومت منعقدہ اسمارٹ سٹیز سدسو میں کریم نگر کو اسمارٹ سٹیز کے شرائط کے مطابق ظاہر کرنے کیلئے کمشنر کرشنا پرساد وہیں موجود ہیں۔ حکومت کے منتخب کردہ شہروں کی فہرست میں ورنگل کو ہی نمائندگی کیلئے موقع فراہم کیا گیا ہے ۔ حکومت کی جانب سے دعوت نہیں دی گئی لیکن موقع فراہم ہوجائے تو کریم نگر کے تعلق سے پاور پوائنٹ کے ذریعہ کمشنر کرشنا بھاسکر متعلقہ عہدیداروں کے سامنے کریم نگر میونسپل کی کارکردگی ، ترقیاتی کاموں کو پیش کریں گے ۔ ضابطہ اسمارٹ سٹیز میں نام کی شمولیت کیلئے ایم پی ونود کمار ، گنگولا کملاکر رکن اسمبلی مسٹر رویندر سنگھ پوری کوشش کریں گے کہ کریم نگر کا نام اسمارٹ سٹیز میں شامل ہوجائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT