Saturday , September 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کو تمام شعبوں میں اول آنے کیلئے خواندگی ضروری

کریم نگر کو تمام شعبوں میں اول آنے کیلئے خواندگی ضروری

کریم نگر 20 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) خواندگی سے ہی جامع ترقی ممکن ہے۔ ضلع پریشد چیرپرسن تلا اوما نے ان خیالات کا اظہار چہارشنبہ کو مقامی کرشی بھون میں ساکشرتا بھارت پروگرام کے ضمن میں منعقدہ پروگرام میں منڈل سطح کے عہدیداران، رضاکارانہ تنظیموں کے کوآرڈی نیشن اجلاس میں ضلع پریشد چیرپرسن مہمان کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہاکہ ضلع کریم نگر تمام شعبوں میں اول مقام پر آنے کیلئے خواندگی اہم ہے۔ خواندگی پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ ساکشرتا کوآرڈی نیٹرس اور محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ مقامی سطح پر نچلی سطح سے اعلیٰ سطح تک پابند عہد ہونے کی ضرورت ہے۔ سرکاری انتظامیہ کوآرڈی نیٹرس کو مکمل تعاون فراہم کریں۔ طبقات کی انجمنیں تعلیم یافتہ نوجوان، رضاکارانہ ادارے اس میں شریک ہوں اور سب اس کو سماجی ذمہ داری محسوس کرکے مکمل خواندگی حاصل کریں۔ اس اجلاس کی صدارت ضلع کلکٹر نیتو پرساد نے کی اور کہاکہ مکمل خواندگی پانچویں مرحلے کے دوسرے حصہ میں 78000 افراد ناخواندہ کو خواندہ بنانے کا نشانہ مقرر کیا گیا۔ مقامی سطح سے یعنی موضع کی سطح میں موجود تمام محکمہ جات کے سرکاری ملازمین، عوامی نمائندے، رضاکانہ تنظیموں کے نمائندے، شرکت کرکے محنت کرنے پر یہ ممکن ہوسکتا ہے۔ خواندگی پر عوام میں شعور اُجاگر ہو۔ تعلیم یافتہ عوام اپنی جانب سے رضاکارانہ طور پر اس پروگرام میں اپنی حصہ داری نبھانے اور کوآرڈی نیٹرس فرض شناسی کے ساتھ فرائض انجام دیں۔ منصوبہ بند طریقہ سے لائحہ عمل تشکیل دے کر آگے بڑھیں۔ گراما جیوتی پروگرام میں صد فیصد خواندگی کا حصول اہم موضوع بنائیں۔ کلکٹر نے کہاکہ نشانہ کے حصول کے لئے قدم بڑھاتے ہوئے ترجیحات کے مطابق عہدیداران، عوامی نمائندے اپنے اپنے اپنائے ہوئے مواضعات میں صد فیصد خواندگی حاصل کریں۔ سرکاری خدمات اللہ کا دیا ہوا تحفہ ہے، عوام کی خدمت کریں۔ اس اجلاس میں اڈیشنل جوائنٹ کلکٹر ڈاکٹر اے ناگیندر، ڈی آر ڈی اے، ڈواما آئی سی ڈی ایس پی ڈیز ارونا شری، وانی وی گنیش، موہن ریڈی، ضلع پریشد سی ای او سورج کمار، ڈپٹی ڈائرکٹر اڈلٹ ایجوکیشن (محکمہ تعلیم بالغان)، ایم جیا شنکر، ایم پی ڈی اوز، آئی کے پی اے پی ایمس روزگار طمانیت اے پی اوز، آئی سی ڈی ایس سوپروائزرس کوآرڈی نیٹرس و دیگر نے شرکت کی۔

TOPPOPULARRECENT