Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے لئے منظورہ 70 بسوں کی شروعات

کریم نگر کے لئے منظورہ 70 بسوں کی شروعات

عوام کے لئے کفایتی اور سہولت بخش، سابق ایم پی پونم پربھاکر کا بیان
کریم نگر /10 جنوری : (سیاست نیوز) : سابق رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ 2013 میں جب کہ میں رکن پارلیمنٹ تھا اس وقت ( جے این این یو آر ایم ) اسکیم کے تحت کریم نگر شہر کے لیے 70 سٹی بسیں اور بس ڈپو کی منظوری کی درخواست کرتے ہوئے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ ، یو پی اے چیرپرسن شریمتی سونیا گاندھی ، مرکزی وزیر کمل ناتھ سنگھ سے ملاقات کرتے ہوئے جو خواہش کی تھی 2014 میں بس ڈپو ، سٹی بسوں کی منظوری دی تھی ۔ جس میں انہوں نے تحریر کرتے ہوئے متحدہ آندھرا پردیش میں 18 شہروں کو جے این این یو آر ایم اسکیم کے تحت سٹی بسوں کی منظوری دی جانے کے لیے ریاستی روڈ ٹرانسپورٹ ایم ڈی کی سفارش کی جانے پر ملک بھر میں 13 شہروں اور آندھرا پردیش میں صرف ایک کریم نگر شہر کو ہی منظوری ملی تھی ۔ اس طرح اس وقت شہر کریم نگر کو 70 سٹی بسوں کی منظوری ملی تھی ۔ اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ کی کاوش اور مرکزی وزیر کمل ناتھ کی خصوصی کوشش سے کریم نگر کو 70 سٹی بسوں کے لیے 24.55 کروڑ فنڈز مختص کرتے ہوئے احکامات جاری کئے گئے تھے ۔ منظوری کے دو سال بعد اب اس کی شروعات کے موقع پر منظوری دینے والے اس وقت کے وزیر اعظم منموہن سنگھ ، یو پی اے چیرپرسن سونیا گاندھی اور اس وقت کے مرکزی وزیر کمل ناتھ کا میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کریم نگر کے عوام کو مبارکباد پیش کررہا ہوں۔ کریم نگر روزانہ آنے جانے والے عوام کو طلباء وطالبات اور ملازمین کے لیے سٹی بسیں کافی سہولت بخش ہونے کے ساتھ ساتھ سفر خرچ میں بچت ہوگی ۔ اس کا امکان پیدا ہوچکا ہے ۔ ضلع مستقر سے چلائی جانے والی سٹی جگتیال کی طرف گنگا دھرا تک ، پداپلی کی جانب سلطان آباد تک ، دھرمارم کی جانب چپہ ڈنڈی تک ، سرسلہ کی جانب ویملواڑہ تک حضور آباد کی طرف کیشواپٹنم حیدرآباد کی جانب بجنکی تک سٹی بسوں کی آمد و رفت صبح سے شام تک ہونے سے عوام کو کافی سہولت ہوگی ، چنانچہ ضلع کلکٹر آر ٹی سی عہدیدار میری اس تجویز کو قبول کرتے ہوئے عمل کرنے کی خواہش کرتا ہوں ۔ سابق ایم پی پونم پربھاکر نے خواہش کی۔

TOPPOPULARRECENT