Wednesday , August 16 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر میں طبی خدمات کا آغاز

کریم نگر کے مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ سنٹر میں طبی خدمات کا آغاز

روزنامہ سیاست میں شائع شدہ خبر کا اثر
کریم نگر /4 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کریم نگر میں سرکاری دواخانہ سے متعلق شائع شدہ خبر کے نتیجہ میں ضلع کلکٹر نے جائزہ لیتے ہوئے دواخانہ میں طبی خدمات کا آغاز کروایا ۔ کریم نگر سرکاری دواخانہ کی جدید تعمیر شدہ عمارت کا بنام ’’ مدر چائلڈ ہیلتھ سنٹر‘‘ کا برے پیمانے پر زبردست تشہیری مہم کے بعد وزیر صحت سی لکشما ریڈی وزیر سیول سپلائی ایٹالہ راجندر کے ہاتھوں افتتاح کیا گیا ۔ افتتاح کے دوسرے ہی دن سرکاری دواخانہ کو مختلف مسائل کے باعث بند کردیا گیا تھا ۔ جس سے مقامی عوام کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا ۔ نمائندے سیاست نے اس پر دورہ کرتے ہوئے تفصیلات معصوم کرکے اخبار سیاست میں خبر شائع کروائی ۔ جس کے بعد فوری ردعمل کے طور پر ضلع کلکٹر سرفراز احمد نے سرکاری دواخانہ کا دورہ کرتے ہوئے دوبارہ آغاز کرنے کیلئے انفراسٹرکچر کی فراہمی کی ۔ ساتھ ہی عملہ کی بروقت تقرری کرتے ہوئے 24 گھنٹے خدمات کیلئے خصوصاً ماں اور بچہ وارڈ کا آغاز کردیا ۔ قبل ازیں سپرنٹنڈنٹ دواخانہ ڈاکٹر سوہاسنی سے اس سلسلہ میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ نوتعمیر شدہ دواخانہ میں عصری آلات اور ضروری اشیاء کی عدم دستیابی کے سبب دواخانہ اپنی کارکردگی سے خاصر تھا ۔ 20 جولائی کو 150 بستروں پر مشتمل مدر اینڈ چائلڈ سنٹر کا افتتاح کیا تھا ۔ فی الحال 350 بستروں پر مشتمل سرکاری دواخانہ میں زچگیاں ہو رہی ہیں ۔ اس میں سپرنٹنڈنٹ کے علاوہ مزید 3 گائناکالوجسٹ ڈاکٹرس کی طبی خدمات حاصل کی جارہی ہے ۔ مزید 3 کنٹراکٹ طریقہ پر ڈاکٹروں کو مقرر کیا گیا ۔ جس کے ساتھ دواخانہ مریضوں کو بہتر انداز میں خدمات انجام دے رہا ہے ۔ اس موقع پر کلکٹر سرفراز احمد نے سپرنٹنڈنٹ دواخانہ ڈاکٹر سوسہاسنی آر ایم او ڈاکٹر سریدھر کے علاوہ دیگر ڈاکٹرس کو احکامات دئے کہ دواخانہ کو بہتر انداز میں چلایا جائے ۔ حاملہ خواتین کو سوپر اسپیشالیٹی طبی خدمات فراہم کی جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT