Sunday , April 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے مضافاتی علاقہ وجئے پوری کالونی میں پولیس کی تلاشی مہم

کریم نگر کے مضافاتی علاقہ وجئے پوری کالونی میں پولیس کی تلاشی مہم

کریم نگر۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے مضافاتی علاقہ ریکرتی گرام پنچایت کے حدود میں وجئے پوری کالونی میں منگل کی اولین ساعتوں کے وقت پولیس نے کارڈن سرچ منظم کیا۔ کالونی کے چاروں طرف گھیرا بندی کردی گئی اور پولیس نے ہر گھر کی مکمل تلاشی لینا شروع کیا۔ مناسب کاغذات نہ ہونے پر دوپہیوں والی 35 گاڑیاں، دو آٹوز، دو ٹریکٹرس پولیس نے ضبط کرلئے۔ بغیر رسید اور غیر قانونی 15ہزار روپئے کی شراب کے باٹل، 8 کنٹل راشن کے چاول کو بھی ضبط کرلیا گیا۔9روڈی شیٹرس اور دو عادی مجرمین کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور ان کی تفتیش شروع کردی۔ اس موقع پر کریم نگر پولیس کمشنر وی بی کملاسن ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نئے افراد مشتبہ چال چلن والوں کے بارے میں فوری پولیس کو اطلاع دیں اور غیر سماجی افراد کو کسی بھی قسم کا سہارا اور مدد نہ کریں کیونکہ اکثر بدمعاش عناصر مضافاتی علاقوں میں آکر سکونت اختیار کرلیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مکانات کو کرایہ پر دینے سے پہلے ان کا مکمل پتہ اور ان کے حالات سے مطمئن ہونے کے بعد ہی مکان کرایہ پر دیں۔ کمشنر نے کالونی میں سی سی کیمرے لگوالینے کا مشورہ دیا۔ اس کارڈن سرچ میں کریم نگر رورل اے سی پی وی ترپتی کوشک کے علاوہ ڈاگ اسکواڈ بھی موجود تھا۔

محبوب نگر میں آج حجامہ و ختنہ کیمپ
محبوب نگر۔/22مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد عبدالقادر کی اطلاع کے بموجب 23 مارچ جمعرات کی صبح 9 تا شام 6 بجے بمقام الماس ہاسپٹل نزد مسجد شاہ صاحب گٹہ محبوب نگر حجامہ اور رنگ ٹائپ ختنہ کیمپ کا انعقادعمل میں آئے گا۔ حیدرآباد کے ماہر ڈاکٹر محمد برکت اللہ اپنی ٹیم کے ساتھ کیمپ میں اپنی خدمات انجام دیں گے۔ خواتین کے حجامہ کیلئے خواتین ڈاکٹرس کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ ختنہ کے روز ہی بچے کو لباس پہنایا جاسکتا ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT