Friday , July 28 2017
Home / اضلاع کی خبریں / کریم نگر کے مضافات میں سڑک حادثہ

کریم نگر کے مضافات میں سڑک حادثہ

ایک ہی خاندان کے 6افراد زخمی ‘ ایک شخص ہلاک

کریم نگر ۔ 23 ؍ اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے مضافاتی مقام بوماکل بائی پاس روڈ کے پاس ہفتہ کی شام ہوئے سڑک حادثہ میں آر ٹی سی ملازم کی جائے حادثہ پر موت واقع ہوگئی اور ان کے خاندان کے چھ افراد زخمی ہوگئے ۔ اس میں خاتون کی حالت تشویشناک ہے ۔ مقامی چشم دید افراد کے مطابق اور پولیس کی دی گئی اطلاع کے مطابق کریم نگر منڈل ایکرتی گرام پنچایت موضع صالح نگر کے ساکن محمد یوسف جو کار چلا رہے تھے ۔ اس کار میں سوار ان کی بہن کی لڑکی پروین 18 کی حالت تشویشناک ہے ۔ یوسف مہلوک کی بیوی احمدی بیگم ‘ بیٹی ساجدہ (23) سلمان (43) بھائی کا لڑکا ریاض (16) بہن کے لڑکے صادق (13) زخمی ہونے پر انہیں پہلے سرکاری دواخانہ بعدازاں بہترعلاج کے لئے چلمیڈہ دواخانہ میں شریک کروایا گیا ۔ مرحوم یوسف گوداوری کسی تقریب میں جا کر ہفتہ کی شام واپس لو ٹ رہے تھے کہ راجیو شاہراہ کریم نگر کے مضافاتی مقام بائی پاس روڈ کے قریب جانکی فیڈ کارخانہ کے پاس موڑتے وقت سڑک کے بازو کھڑی ہوئی ویان ڈی سی ایم کو ٹکر مار دی ۔ کار کی ڈرائیونگ سٹ پر یوسف پھنس کر فوت ہوگئے ۔ کریم نگر رورل سی آئی نے ششی دھرریڈی درشڈ پنچایت وارڈ ممبر سمپت اور دیگر نے مل کر بڑی کوشش کے بعد فوت ہوچکے ۔ یوسف کو باہر نکالا ۔ زخمی افراد کو 108 ایمبولنس دواخانہ منتقل کیا گیا۔ اس حادثہ میں کار اور ویان کو کافی نقصان پہنچا ۔ فوت شدہ یوسف آر ٹی سی ٹو ڈپو میں گیاریج میکانک برسرخدمت تھا ۔ ایمپلائیز یونین (آئی یو) سکریٹری بھی تھے ۔ اس سڑک حادثہ میں اس کی موت اور افراد خاندان کے زخمی ہونے پر آر ٹی سی ملازمین نے دکھ کا اظہار کیا ۔ پولیس ایک کیس درج کر کے تحقیقات کر رہی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT