Saturday , September 23 2017
Home / عرب دنیا / کرین سانحہ : جاں بحق حجاج کے لواحقین کو مزید امداد کی تائید

کرین سانحہ : جاں بحق حجاج کے لواحقین کو مزید امداد کی تائید

نئی دہلی۔ 13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی حج کمیٹی نے جدہ میں واقع قونصلیٹ جنرل پر 11 ستمبر کو حرم شریف میں کرین حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو مزید امداد کے امکانات تلاش کرنے پر زور دیا۔ اس حادثہ میں 11 ہندوستانی حجاج جاں بحق ہوگئے تھے۔ صدرنشین حج کمیٹی آف انڈیا قیصر شمیم نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ سعودی فرمانروا نے جس معاوضہ کا اعلان کیا ہے وہ جاں بحق ہونے والوں کے ارکان خاندان کو دی جائے گی اور اس بارے میںقونصل جنرل ہندوستان کی جانب سے مطلع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حادثہ کی تحقیقات کے بعد اگر کرین میں خامی ثابت ہو تو مزید معاوضہ یقینی بنایا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT