Wednesday , August 23 2017
Home / جرائم و حادثات / کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی ، 3 گرفتار

کریڈٹ کارڈ دھوکہ دہی ، 3 گرفتار

حیدرآباد۔/24مئی، ( سیاست نیوز) سنٹرل کرائم اسٹیشن کی سائبر کرائم پولیس نے کریڈٹ کارڈ کی دھوکہ دہی میں ملوث تین دھوکہ باز بشمول ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ ڈپٹی کمشنر پولیس مسٹر اویناش موہنتی نے بتایا کہ 24سالہ نمی شاکوی لکشمی مادھوی جو پیشہ سے ٹیلی کالر ہے اپنے دیگر دو ساتھیوں کاویری کرن یادو اور کے سنتوش کمار کی مدد سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے کریڈٹ کارڈ گاہکوں کو فون کرتے ہوئے خود کو بینک ملازم ظاہر کرتے ہوئے کریڈٹ کارڈ کی تفصیلات اپ ڈیٹ کرنے اور دیگر سہولیات فراہم کرنے کے بہانے کارڈ کی تفصیلات وغیرہ حاصل کرکے اس کے ذریعہ عوام کو دھوکہ دے رہے تھے۔ لکشمی مادھوی کمپیوٹر کی گریجویٹ ہے اور وہ پیشہ سے ٹیلی کالر ہے اور اسے بذریعہ فون گاہکوں کو راغب کرنے کا تجربہ ہے۔ مسٹر موہنتی نے بتایا کہ ایس بی آئی کریڈٹ کارڈ  گاہکوں کی تفصیلات حاصل کرتے ہوئے وہ اس کا غلط استعمال کررہی تھی اور اس دھوکہ دہی میں مدد کرنے والے اپنے دو ساتھیوں کرن کمار اور سنتوش یادو کو 30 فیصد کمیشن بھی دیا کرتی تھی۔ پولیس نے تینوں دھوکہ بازوں کو گرفتار کرتے ہوئے عدالت میں پیش کیا اور بعد ازاں انہیں جیل منتقل کردیا۔

TOPPOPULARRECENT