Monday , August 21 2017
Home / جرائم و حادثات / کریڈٹ کارڈ کی کلوننگ ، اے ٹی ایم سے لاکھوں روپئے لوٹنے والوں کو سزا

کریڈٹ کارڈ کی کلوننگ ، اے ٹی ایم سے لاکھوں روپئے لوٹنے والوں کو سزا

حیدرآباد /12 جنوری ( سیاست نیوز ) کریڈٹ کارڈ کی کلوننگ کے ذریعہ اے ٹی ایم مشین سے لاکھوں روپئے حاصل کرنے والے دو دھوکہ بازوں کو نامپلی کریمنل کورٹ نے سزا سنائی ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ویسٹ زون مسٹر اے وینکٹیشور راؤ نے بتایاکہ 36 سالہ حیدر علی سارنگ عرف اجو متوطن ڈوگری ممبئی اور 29 سالہ اویت اشوک شیٹی متوطن ملارڈ ویسٹ ممبئی کو پنجہ گٹہ پولیس نے سال 2014 میں کریڈیٹ و ڈبیٹ کارڈ کی کلوننگ میں ملوث ہونے پر انہیں دھوکہ دہی اور انفارمیشن ٹکنالوجی ایکٹ کے پانچ مقدمات میں گرفتار کیا تھا اور ان کے خلاف 14 ویں ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ کے اجلاس پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں مذکورہ دھوکہ بازوں کو قصوروار پایا گیا اور انہیں پانچوں مقدموں میں تین سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے نقد رقم کا جرمانہ بھی کیا گیا ۔ مسٹر وینکٹیشور راؤ نے بتایا کہ حیدر علی سارنگ اور اشوک شیٹی دونوں گذشتہ ایک سال سے چنچل گوڑہ جیل میں پی ڈی ایکٹ کے تحت محروس رکھے گئے ہیں ۔ مذکورہ دھوکہ بازوں کو پنجہ گٹہ پولیس کے ڈیٹکٹیو انسپکٹر کے وینکٹیشور ریڈی اور ان کے اسٹاف نے گرفتار کیا تھا اور عدالت کی جانب سے قصورواروں کو سزا دلانے میں اہم رول ادا کرنے والے پنجہ گٹہ پولیس کے اسٹاف کو انعامات سے نوازا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT