Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / کریگ اور ہوپ کی سنچریاں،ویسٹ انڈیز کا موقف مستحکم

کریگ اور ہوپ کی سنچریاں،ویسٹ انڈیز کا موقف مستحکم

لیڈس۔27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کریگ بریتھویٹ (134)اور شائی ہوپ (ناٹ آؤٹ 147) کی شاندار سنچریوں والی اننگز کی بدولت ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے دوسرے کرکٹ ٹسٹ کے دوسرے دن اپنی پہلی اننگز میں انگلینڈ کے خلاف پانچ وکٹ باقی رہتے ہوئے 71 رنوں کی اہم سبقت حاصل کرلی ہے ۔ویسٹ انڈیز نے پہلی اننگز میں دن کا کھیل ختم ہونے تک 102 اووروں میں پانچ وکٹ پر 329 رن بنالئے جس کیساتھ اسے 71 رن کی اہم برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ اس کے ابھی پانچ وکٹ محفوظ ہیں۔ بیٹسمین ہوپ 147 رن اور جرمن بلیک ووڈ 21 رن بناکر کریز پر موجود ہیں۔اس سے قبل صبح ویسٹ انڈیز نے 19 رن پر ایک وکٹ سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ اس وقت کارلوس بریتھویٹ 13 رن اور دیویندر بشو ایک رن بناکر کریز پر موجود تھے ۔ اوپنر نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور چائے کے وقفے سے قبل کے آخری اوور میں ٹام ویسٹلی کی گیند پر چھکا لگاکر 189 گیندوں میں اپنی چھٹی سنچری پوری کی۔ انہوں نے 249 گیندوں کی اننگز میں 17 چوکے اور دو چھکے لگاکر 134 رن کی بہترین اننگز کھیلی۔حالانکہ اس کی شروعات اچھی نہیں رہی اور بریتھویٹ کو دوسرے سرے سے کچھ خاص مدد بھی نہیں ملی۔ کل کے ناٹ آؤٹ بیٹسمین بشو اپنے اسکور میں اضافہ کئے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ انہوں نے 33 گیندوں میں ایک رن بنایا اور جیمس اینڈر نے انہیں جانی بیرسٹو کے ہاتھوں کیچ کراکر صبح دوسرا وکٹ جلد ہی حاصل کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم اس جھٹکے سے ابھر نہیں پائی تھی کہ کائل ہوپ بھی تین رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ہوپ کو اینڈر سن نے جوروٹ کے ہاتھوں کیچ کراکر ویسٹ انڈیز کو 35 رن کے معمولی اسکور پر تین جھٹکے دے دیئے ۔ لیکن اس کے بعد میدان پر آنے والے شائی ہوپ نے ایک سرے پر صبر سے کھیل رہے بریتھویٹ کا اچھا ساتھ دیا اور چوتھے وکٹ کیلئے 246 رنوں کی دوہری سنچری والی پارٹنرشپ بنائی۔

TOPPOPULARRECENT